Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
اچھااااااااااا۔۔۔۔
ہمیں لگا شائد کوئی مہنگا پتھر 🤭۔

ہمارے ذہن میں کچھ آرہا ہے۔۔۔۔
وہ جیسے نرسری والی نظم ہوتی۔۔۔ٹیچر جی سنائیں؟؟😄کیا پتہ کچھ اچھا بن جائے۔۔پر تقطیع آپ خود کریں گے بھیا۔۔ہم بس جو ذہن میں آرہا لکھنے لگے😀۔

کیوی تم کو بات بتائیں :D۔
نگری کے حالات سنائیں

👈 اُس بستی میں اپنی بسر ہے
پتھروں کا تو یہ ہی نگر ہے
پتھر ہی کا اک اک گھر ہے

پتھر در ہے ، بام بھی پتھر
صبح بھی پتھر ، شام بھی پتھر
مسند الیہ ، غلام بھی پتھر

ہر اک لونڈی پتھر کی ہے
یہاں کے تو دربان بھی پتھر
رہ، بازار مکان بھی پتھر
کوچہ اور دالان بھی پتھر

پتھر کی ہی ہر اک شے ہے
بادہ پتھر ۔۔۔اور پتھر مے ہے

اس بستی کے باسی پتھر
دیوتا پتھر، داسی پتھر

پتھر کچھ ہیں رنگ برنگے
لیکن ہیں کچھ بے رنگ پتھر

ادھر بھی پتھر، ادھر بھی پتھر
ہر اک جانب پتھر، پتھر

ہر اک شخص ہے پتھر جیسا
چلتا پھرتا، بولتا پتھر
آنکھیں پتھر چہرہ پتھر
حرف حروف اور لہجہ پتھر
😕 دل کی جگہ پہ عمدہ پتھر
جس میں سب جذبات بھی پتھر
آپ بتائیں موم کی گڑیا
🥺 پتھر شہر میں رہ سکتی ہے؟
جس کا دل ہو کانچ کے جیسا
بن نہ سکے جو کبھی بھی پتھر
اس گڑیا نے پھر یہ سوچا
موم تو پتھر بن سکتی ہے
کیا بنتا ہے موم، یہ پتھر
اس نے چنا اک نیلا پتھر
جس کی چمک تھی اچھی خاصی
دکھنے میں تو موم کا لگتا
:) لیکن تھا تو وہ بھی پتھر
جذبوں کی پھر تپش دی اس نے
لیکن پگھلے کیسے ، ؟ پتھر
منت بھی اس نے کر کے دیکھی
لیکن وہ پتھر کا پتھر 🙁 ۔
پیار کی آنچ بکار گئی پھر
😢موم کی گڑیا ہار گئی پھر
اشکوں کے سنگ بہہ گئی گڑیا
ایک ہی بات وہ کہہ گئی گڑیا
سنگ دل ایسا ، مر مر جیسا
ٹوٹے گا نے، پگھلے گا نے
کانچ کا دل تو ٹوٹ گیا ہے
موم بھی ہو جائے گا پتھر
اس گڑیا کو سوچتے ہیں ہم
نگر تو اپنا بھی ہے پتھر
جس بستی میں اپنی بسر ہے
😬 پتھروں کا تو یہ بھی نگر ہے
ایسا بھی تو ہو سکتا ہے
🥺 کانچ سے ٹکر کھائے پتھر
کانچ کا دل تو ٹوٹ رہے گا
اشک بھی ہو جائیں گے پتھر
اب تو لگتا ہے کچھ ایسے
ہم بھی ہو جائیں گے پتھر
🥺🥺🥺🥺
#Angela_Angii✍
#Meem_Aroosh✍
edit:
یہ تو واقعی نظم بن گئی :oops:
کیوی بھیا لفظ ''نے"'' نہ کے معنوں میں آتا تھا۔۔وزن کے حساب سے لگا سکتے۔۔ویسے وزن دیکھ لیجیئے گا۔۔۔ اور ہمیں بتا دیجیئے گا۔۔ہمارا موڈ نہیں ترازو پکڑنے کا :D ۔ویسے بھی آج آپ ہمارے استاد ہیں۔۔۔
ویسے شکریہ کیوی بھیا :) سنگ مر مر کہنے کا ۔۔۔پندرہ بیس منٹ میں ہماری مفت میں نظم بن گئی 🤭 ۔
@shehr-e-tanhayi @Mahen @Armaghankhan @khamosh_dua @minaahil @Siyaah_Posh @saviou
تنہائی آپا۔۔۔آپ کو یاد ہو تو پی ایم میں ہم نے کہا تھا ہمارے لئے بھی کچھ کھانے کے لئے لے آئیے گا۔۔۔ دارالحکمت کیسے چلے گا اگر آپ ہی بھولتی رہیں؟؟
ہم نے اب کھا لی بریانی، ساتھ میں نظم لکھتے رہے۔۔😄۔

Arey waah waah waah, ye to wa'qaqi bohat zabardast nazm ho gi, jaldi sey kisi achi si jaga save kar lo isey, gumaana nahi :)
 
  • Like
Reactions: Angela

Siyaah_Posh

Senior Member
Jul 16, 2018
561
455
763
پنجاب ،پاکستان
‏تخئیل کے جہاں کی راجدھانی ہے مرا مسکن
میں اپنی ذات میں سارے حوالے ڈھونڈ لیتا ہوں

کبھی تاریکیاں جب دفعتاً یلغار کرتی ہیں
تو میں یادوں کی بستی سے اجالے ڈھونڈ لیتا ہوں

یوسف خالد
 
  • Like
Reactions: Fantasy

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

میں تو بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
نکل ہی آتی ہے کوئی نہ کوئی گنجائش
کسی کا پیار کبھی آخری نہیں ہوتا
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
یوں تو آپس میں بگڑتے ہیں خفا ہوتے ہیں
ملنے والے کہیں الفت میں جدا ہوتے ہیں
ہیں زمانے میں عجب چیز محبت والے
درد خود بنتے ہیں خود اپنی دوا ہوتے ہیں
 
  • Like
Reactions: Angela

Fantasy

~ The Rebel
Hot Shot
Sep 13, 2011
48,910
11,270
1,313
Wohi to fesla krta hy pathar k muqaddar ka
Kisy thokar py rakhna hy kisy Aswad bnana hy
 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
کوئی خواب مردہ پڑا ہوا ہے وجود میں
مرے دل میں کتنی ہی حسرتوں کا ہجوم ہے
 
  • Like
Reactions: Angela

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
جو حیران ہیں میرے صبر پر ان سے کہہ دو
زمیں پر گرتے نہیں جو آنسو وہ دل کو چیر جاتے ہیں
 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

تُو معجزے سکوت کے ہم کو بھی عطا کر
ہم حال دل سنائیں مگر گفتگو نہ ہو

 
  • Like
Reactions: Angela
Top