What Are U Thinking Now?

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
یہی کہ 2020 بھی اختتام کی طرف رواں دواں ہے۔زندگی کی رفتار کتنی تیز ہو چکی ہے وقت کے پہیے کتنی تیز رفتاری سے گھومتے ہیں کہ انسان نہ چاہتے ہوئے بھی ان کے ساتھ چل پڑتا ہے۔ :( زندگی میں ٹھہراؤ آجاتا ہے مگر کم بخت وقت ہے کہ رکتا ہی نہیں اپنی مخصوص رفتار میں چلے جا رہا ہے زندگی پیچھے دھکے کھا رہی ہوتی ہے اور وہ سپیڈ سے چلے جا رہا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی تو ایسا گماں گزرتا ہے کہ ہم وقت کی مخالف سمت چلے جا رہے ہیں کہ زندگی کے جھمیلے میں گم ہو کر وقت اور خود میں فاصلہ بڑھائے چلےجاتے ہیں۔ جیسے جیسے وقت اور زندگی کا فاصلہ زیادہ ہوتا جا رہا ہے، ایسے لگتا ہے کہ پہلے وقت نے بے وفائی کی تھی اور اب زندگی بھی دغا دے جائے گی ۔۔۔نہ وقت کے ساتھ چل پائے اور نہ زندگی کے ساتھ جینے کا ڈھنگ آ رہا ، وقت نے کب سے الوداع کہہ دیا ہے اور اب زندگی کا پہیہ بھی زنگ آلود سا ہو گیا ہے شاید یہ بھی کبھی دغا دے جائے گی بلکہ جلد ہی زندگی بھی بے وفائی کر جائے گی کیونکہ اس سے قبل جب وقت روٹھا تھا تو کئی احباب بھی ساتھ سے بکھر گئے تھے سوائے گنتی کے چند سانسوں کے، جن کا نام زندگی رکھا ہے۔ ۔:( ۔
 
  • Like
Reactions: Untamed-Heart

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
.........گہری خاموش رات...
.........گھڑی کی ٹک ٹک
.......نیند سے خالی آنکھیں
......... اور سوچوں کا ہجوم....
 
Top