Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

تمنا مِٹ چکی لیکن خلش دردِ محبت کی
جہاں معلوم ہوتی تھی، وہیں معلوم ہوتی

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

اترا نہیں ہے دل سے وہ کوشش کے باوجود
ایک شخص میری ذات پر بھاری ہے اس قدر

 
  • Like
Reactions: Angela

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

پھولوں کی نمائش میں اگر تم بھی ہوئے
تو اس بار گلابوں کو بڑی آگ لگے گی
 
  • Like
Reactions: Angela

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﮨﮯ
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻻ ﮐﺮ ﺩﻭ
ﺑﮭﻼ ﻭﮦ ﻟﻔﻆ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺟﻮ ﯾﮧ ﺑﺘﺎ ﭘﺎﺋﯿﮟ
ﮐﮧ ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﺰﺭﺗﯽ ﮨﮯ
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﺠﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎﮞ
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
وہ بھی کیا دن تھے تیرے پاوں کی آہٹ سن کر
دل کا سینے میں دھڑکنا بھی غزل جیسا تھا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

سمندر میں فنا ہونا تو قسمت کی کہانی ہے
جو مرتے ہیں کناروں پر مجھے دُکھ اُن پہ ہوتا ہے

 
  • Like
Reactions: Angela

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
یوں بظاہر تو پسِ پشت نہ ڈالو گے ہمیں
جانتے ہیں بڑی عزت سے نکالو گے ہمیں
اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو
تم پہ مرتے ہیں تو کیا مار ہی ڈالو گے ہمیں
تم نہیں آئے نہیں آئے مگر سوچا تھا
ہم اگر روٹھ بھی جائیں تو منا لو گے ہمیں
ہم تِرے سامنے آئیں گے نگینہ بن کر
پہلے یہ وعدہ کرو پھر سےچرا لو گے ہمیں
تم بھی تھے بزم میں یہ سوچ کے ہم نے پی لی
ہم اگر مست ہوئے بھی تو سنبھالو گے ہمیں
قابلِ رحم بنے پھرتے ہیں اس آس پہ ہم
اپنے سینے سے کسی روز لگا لو گے ہمیں
ہم بڑی قیمتی مٹی سے بنائے گئے ہیں
خود کو ہم بیچنا چاہیں گے تو کیا لو گے ہمیں
ہم بھی کچھ اپنی تمنائیں سنائیں گے تمہیں
جب تم اپنی یہ تمنائیں سنا لو گے ہمیں
ہم نہ بھولیں گے تمہیں جتنی بھی کوشش کر لو
بھولنے کے لیے ہر بار خیالو گے ہمیں

ادریس آزاد
 
  • Like
Reactions: Spirit

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡
الللہ.jpg


دے تبسم کی خیرات ماحول کو، ہم کو درکار ہے روشنی یا نبیؐ

ایک شیریں جھلک ❤ ، ایک نوریں ڈلک ❤ ، تلخ و تاریک ہے زندگی یانبیؐ 🥺 ۔



اے نوید مسیحا! تری قوم کاحال عیسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا

اس کے کمزور اور بے ہنر ہاتھ سے چھین لی چرخ نے برتری یانبیؐ 😥 ۔



کام ہم نے رکھا صرف اذکار سے، تیری تعلیم اپنائی اغیار نے

حشر میں منہ دِکھائیں گے کیسے تجھے ، ہم سے ناکردہ کار امّتی یانبیؐ 😓 ۔



دشمنِ جاں ہوا میرا اپنا لہو ، میرے اندر عدو ، میرے باہر عدو

ماجرائے تحیّر ہے پُر سیدنی ، صورتِ حال ہے دیدنی یانبیؐ 😟 ۔



روح ویران ہے ، آنکھ حیران ہے ، ایک بحران تھا ، ایک بحران ہے

گلشنوں ،شہروں ،قریوں پہ ہے پرفشاں ایک گھمبیر افسردگی یانبیؐ 😥 ۔



سچ مِرے دَور میں جرم ہے، عیب ہے، جھوٹ فنِّ عظیم آج لاریب ہے

ایک اعزاز ہے جہل وبے رہ روی ،ایک آزار ہے آگہی یانبیؐ 😟 ۔



راز داں اس جہاں میں بناؤں کسے، روح کے زخم جاکر دِکھاؤں کسے

غیر کے سامنے کیوں تماشا بنوں، کیوں کروں دوستوں کودُکھی یانبیؐ 😔 ۔



زیست کے تپتے صحرا پہ شاہِ عربؐ! تیرے اکرام کا ابر برسے گاکب؟

کب ہری ہوگی شاخِ تمنا مری،کب مٹے گی مری تشنگی یانبیؐ🙁



یانبیؐ!اب تو آشوبِ حالات نے تیری یادوں کے چہرے بھی دھند لادئیے

دیکھ لے ،تیرے تائب ؔ کی نغمہ گری، بنتی جاتی ہے نوحہ گری یانبیؐ😔
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیئے پھرتے ہیں
ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں

 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai

کس قدر لوٹ مچی، شہرِ نگاراں میں نہ پُوچھ
ہاں مگر ھم نے تیرے درد بچـــــا کر رکھے

 
  • Like
Reactions: Spirit and Angela

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
View attachment 114442

دے تبسم کی خیرات ماحول کو، ہم کو درکار ہے روشنی یا نبیؐ

ایک شیریں جھلک ❤ ، ایک نوریں ڈلک ❤ ، تلخ و تاریک ہے زندگی یانبیؐ 🥺 ۔



اے نوید مسیحا! تری قوم کاحال عیسیٰ کی بھیڑوں سے ابتر ہوا

اس کے کمزور اور بے ہنر ہاتھ سے چھین لی چرخ نے برتری یانبیؐ 😥 ۔



کام ہم نے رکھا صرف اذکار سے، تیری تعلیم اپنائی اغیار نے

حشر میں منہ دِکھائیں گے کیسے تجھے ، ہم سے ناکردہ کار امّتی یانبیؐ 😓 ۔



دشمنِ جاں ہوا میرا اپنا لہو ، میرے اندر عدو ، میرے باہر عدو

ماجرائے تحیّر ہے پُر سیدنی ، صورتِ حال ہے دیدنی یانبیؐ 😟 ۔



روح ویران ہے ، آنکھ حیران ہے ، ایک بحران تھا ، ایک بحران ہے

گلشنوں ،شہروں ،قریوں پہ ہے پرفشاں ایک گھمبیر افسردگی یانبیؐ 😥 ۔



سچ مِرے دَور میں جرم ہے، عیب ہے، جھوٹ فنِّ عظیم آج لاریب ہے

ایک اعزاز ہے جہل وبے رہ روی ،ایک آزار ہے آگہی یانبیؐ 😟 ۔



راز داں اس جہاں میں بناؤں کسے، روح کے زخم جاکر دِکھاؤں کسے

غیر کے سامنے کیوں تماشا بنوں، کیوں کروں دوستوں کودُکھی یانبیؐ 😔 ۔



زیست کے تپتے صحرا پہ شاہِ عربؐ! تیرے اکرام کا ابر برسے گاکب؟

کب ہری ہوگی شاخِ تمنا مری،کب مٹے گی مری تشنگی یانبیؐ🙁



یانبیؐ!اب تو آشوبِ حالات نے تیری یادوں کے چہرے بھی دھند لادئیے

دیکھ لے ،تیرے تائب ؔ کی نغمہ گری، بنتی جاتی ہے نوحہ گری یانبیؐ😔



mashallah.gif
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
تم کو وحشت تو سکھا دی ہے گزارے لائق
اور کوئی حکم، کوئی کام، ہمارے لائق؟
 
  • Like
Reactions: Angela
Top