Wo Agar Jalwa Krain, Kon Tamashaayi Ho...!!!

  • Work-from-home

Angela

♡~Loneliness Forever~♡
Administrator
Apr 29, 2019
6,438
2,436
513
♡~Dasht e Tanhayi~♡

کیا خوبصورت کلام ہے۔ ہر شعر لاجواب اور محبت اور عقیدت میں ڈوب کر لکھا گیا ہے، پڑھنے کے لیے بھی وہی محبت اور عقیدت درکار ہے .کاش ہم عاجزوں، عاصیوں کو بھی عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کچھ حصہ ہی نصیب ہو جائے ,ہمارے پسندیدہ ترین کلام میں سے ایک۔

دل میں ہو یاد تیری گوشہ تنہائی ہو
پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو

آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے
کب وہ چاہیں گے میری حشر میں رسوائی ہو

آستانہ پہ ترے سر ہو اجل آئی ہو
اور اے جان جہاں تو بھی تماشائی ہو

اک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالم کو
وہ اگر جلوہ کریں کون تماشائی ہو

کبھی ایسا نہ ہوا اُن کے کرم کے صدقے
ہاتھ کے پھیلنے سے پہلے نہ بھیک آئی ہو

یہی منظور تھا قدرت کو کہ سایہ نا بنے
ایسے یکتا کے لئے ایسی ہی یکتائی ہو

اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت
خاک طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو

بند جب خواب اجل سے ہوں حسن کی آنکھیں
اس کی نظروں میں تیرا جلوہ زیبائی ہو
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 

ROHAAN

TM Star
Aug 14, 2016
1,795
929
613
1602066577680.png
بہت خـــــــــوب ۔۔۔ بہت عـمـــــــــــدہ
1602066562025.png
 
  • Like
Reactions: Angela

Spirit

Active Member
Aug 23, 2018
435
328
363
Netherland

کیا خوبصورت کلام ہے۔ ہر شعر لاجواب اور محبت اور عقیدت میں ڈوب کر لکھا گیا ہے، پڑھنے کے لیے بھی وہی محبت اور عقیدت درکار ہے .کاش ہم عاجزوں، عاصیوں کو بھی عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کچھ حصہ ہی نصیب ہو جائے ,ہمارے پسندیدہ ترین کلام میں سے ایک۔

دل میں ہو یاد تیری گوشہ تنہائی ہو
پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو

آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے
کب وہ چاہیں گے میری حشر میں رسوائی ہو

آستانہ پہ ترے سر ہو اجل آئی ہو
اور اے جان جہاں تو بھی تماشائی ہو

اک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالم کو
وہ اگر جلوہ کریں کون تماشائی ہو

کبھی ایسا نہ ہوا اُن کے کرم کے صدقے
ہاتھ کے پھیلنے سے پہلے نہ بھیک آئی ہو

یہی منظور تھا قدرت کو کہ سایہ نا بنے
ایسے یکتا کے لئے ایسی ہی یکتائی ہو

اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت
خاک طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو

بند جب خواب اجل سے ہوں حسن کی آنکھیں
اس کی نظروں میں تیرا جلوہ زیبائی ہو
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Masha Allah... bohat khub surat
 
  • Like
Reactions: Angela
Top