Tere Jabeen Pe Likha Hai..

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
تیری جبیں پہ لکھا تھا کہ تُو بُھلا دے گا
سو میں بھی بھانپ گیا تھا کہ تُو بُھلا دے گا

ہر ایک شخص سے لڑتا رہا میں تیرے لیئے
ہر ایک نے مجھ سے کہا تھا کہ تُو بُھلا دے گا

یہ تیری آنکھوں پہ حلقے سے پڑ گئے کیسے
مجھے تو تُو نے کہا تھا کہ تُو بُھلا دے گا

نکال لایا ہے الزام پھر پُرانے تُو
یہ ہم نے طے بھی کیا تھا کہ تُو بُھلا دے گا

کچھ اسلیئے بھی اک تل تھا تیرے آنکھوں میں
تجھے تو تب بھی پتہ تھا کہ تُو بُھلا دے گا

 
Top