PAKISTAN vs afghanstan,america,india

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

اس تھريڈ پر پاکستان کے حوالے سے جس نفشے کا ذکر کيا گيا ہے اس کی بنياد آرمڈ فورسز جرنل کے جون 2006 ميں شا‏ئع ہونے والا ايک آرٹيکل ہے


يہ آرٹيکل ايک ريٹائرڈ آرمی کرنل، ناول نگار اور کالم نويس رالف پيٹرز نے لکھا تھا۔

يہ بات خاصی افسوس ناک ہے کہ اردو فورمز پر کچھ دوست اس جعلی نقشے کو اس خطے کے مستقبل کے حوالے سے امريکہ کی پاليسيوں سے مربوط کر رہے ہيں۔ يہ نقشہ محض ايک ايسے شخص کی ذاتی راۓ پر مبنی ہے جو اس وقت امريکی حکومت يا امريکی فوج کے کسی عہدے پر فائز نہيں ہے۔ يہاں يہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ يہ"خفيہ نقشہ" کسی صحافی کی تحقيقاتی کاوشوں کے نتيجے ميں منظر عام پر نہيں آيا بلکہ ايک جريدے ميں شا‏ئع ہوا اور اس کے بعد کئ ويب سائٹس پر پوسٹ کيا گيا۔ کسی بھی "سازش" کے حوالے سے سب سے اہم عنصر يہ ہوتا ہے کہ اس سازش کو خفيہ رکھا جاتا ہے، اس حوالے سے تو يہ نقشہ سازش کی بنيادی تعريف پر بھی پورا نہيں اترتا۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميڈيا رپورٹس اور تجزيے کسی فرد کی انفرادی سوچ اور راۓ کی عکاسی کرتی ہيں جس کی بنياد ان افراد کے ذاتی تجربے، ذاتی پسند يا ناپسند اور کسی بھی ايشو پر ان کی مجموعی سوچ ہوتی ہے۔ پاکستانی ميڈيا پر جو لاتعداد سازشی کہانياں زير بحث ہوتی ہيں ان کا بنيادی پيغام ہميشہ يہی ہوتا ہے کہ امريکہ پاکستان کو غير مستحکم کر کے اس کو توڑنا چاہتا ہے اور پاکستان کے ايٹمی ہتھيار غير محفوظ ہيں۔۔

ان تمام سازشوں کی بنياد مغربی ميڈيا سے منتخب شدہ وہ کہانياں، تجزيے اور آراء ہوتی ہيں جن پر اکثر اوقات غير جانب دار اور تعميراتی بحث نہيں ہوتی۔ ليکن جب سازشی کہانيوں کو حقائق بنا کر پيش کيا جاتا ہے تو ايک نقطہ جسے يکسر نظرانداز کر ديا جاتا ہے وہ يہ ہے کہ يہ تجزيے امريکی حکومت کی پاليسی اور راۓ کی ترجمانی نہيں کرتے۔

جہاں تک ميڈيا کے ذريعے ايک خاص مہم يا پراپيگينڈے کا تعلق ہے تو اس ضمن میں آپ کی توجہ روس ميں کے – جی –بی کے ايک سابق تجزيہ نگار اور ماہر تعليم اگور پينارين کی جانب دلوانا چاہتا ہوں جو کئ برسوں سے امريکہ کے ٹوٹنے کی پيشن گوئ کر رہے ہيں۔ ان کے خيالات بھی امريکہ ميڈيا پر پيش کيے گۓ۔

اس کی ايک مثال

http://online.wsj.com/article/SB123051100709638419.html

ان کا يہ تجزيہ کسی سازش کے تناظر ميں نہيں بلکہ ان کی ذاتی راۓ گردانا گيا جس پر بحث کی جا سکتی ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top