Nature Pakistan (north)

  • Work-from-home

Bird-Of-Paradise

TM ki Birdie
VIP
Aug 31, 2013
23,935
11,040
1,313
ώόήȡέŕĻάήȡ
Assalam O Alikum

پاکستان کے انتہائی شمال کی دیومالائی سرزمین گلگت بلتستان کا صدر مقام اسکردو قراقرم کے فلک شگاف پہاڑوں میں گھری ہوئی وسیع و عریض وادی ہے۔ لداخ کے تنگ دروں اور پہاڑوں سے جھاگ اڑاتا شوریدہ دریائے سندھ اسکردو پہنچ کر اپنے ریتیلے کناروں کے درمیان یوں پرسکون معلوم ہوتا ہے جیسے تھکاوٹ کے بعد ریت پر پھیلا دھوپ سینک رہا ہو، اور یہیں سے دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کےٹو، براڈ پِیک، اور گشابروم کو راستے نکلتے ہیں کہ جن پر چلنے والے راہِ جنون کے مسافر مِیل کا پتھر نگاہ میں نہیں رکھتے۔ دنیا بھر سے سیاح ان پہاڑوں کو دیکھنے اور سر کرنے کی چاہ میں مقناطیسی کشش کی طرح کھنچے چلے آتے ہیں اور کئی انہی برفانی تودوں، پہاڑوں سے نبرد آزمائی کرتے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ اسکردو میں موت بھی خوبصورت ہے۔
قراقرم ہائی وے کو جگلوٹ کے مقام سے تھوڑا آگے چھوڑتی ہوئی ایک تنگ بھربھری اور خشک پہاڑوں کے درمیاں بل کھاتی سڑک اسکردو کی طرف مڑ جاتی ہے۔ سات گھنٹے کی اس مسافت میں کئی بستیاں، پہاڑی نالے اور خوش اخلاق لوگ مسافر کا استقبال کرتے ہیں۔ دریائے سندھ پر بنا لکڑی کا قدیم پل عبور کرتے ہی ایک سڑک سیاحوں کی جنت شنگریلا کی راہ لیتی ہے جہاں شنگریلا ریزورٹس کے چیئرمین عارف اسلم صاحب نے برف پوش پہاڑوں کے بیچ ایک دلکش دنیا سجا رکھی ہے۔







 
Top