Is Mqm A Mafia ???

  • Work-from-home

illusionist

Active Member
Apr 17, 2013
224
453
213
illusion loves kites ..............
ایم کیو ایم کیا ھے؟ اس کے وجود کا مقصد کیا تھا اور اس کا کیا فائدہ ھوا؟
کیا ایم کیو ایم ایک بھتہ خور جماعت ھے؟
ایم کیو ایم کے فلسفے پر کتنا عمل ھوا؟ کیا ایم کیو ایم کا مقصد پورا ھوگیا؟



ایم کیو ایم کو سمجھنے کے لیے کراچی کے ما ضی میں جھانکنے کے ساتھ ساتھ کراچی کی جیو پالیٹیکل حیثیت کو سمجھنا ضروری ھے کہ جھاں زلفقار مرزا جیسے لوگ یہ بھی کھتے ھیں کے انھیں ھم نے پناہ دی ۔

ھجرت سے پھلے کراچی میں کون لوگ آباد تھے ۔ کراچی میں ھجرت سے پھلے پارسیوں اور ھندو آباد تھے اور شھر کا نظام انگریز کمشنر دیکھ رھے تھے جو پاکستان کے وجود میں آنے کے کئی عرصے تک معاملات دیکھتے رھے اور ھجرت کرکے آنے والوں کو پھلے مھاجر کیمپ میں رکھا گیا پھر ان کی باقاعدہ سرونٹ کوارٹرز بنا کر رھائش کا انتظام کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ حقیقت ھے کہ ایم کیو ایم بننے سے پھلے بھی لسانیات پسندی تھی چار زبانوں کے بعد جو زبانیں بھی ہیں وہ لسانیت پسندی کا آج تک شکار ھیں مگر کسی کو کسی زبان سے کوی شکایت نہیں تھی ۔۔ دو ٪ استحصالی گروپ جو کہ وڈیروں ، جاگیرداروں ، سرمایہ داروں پر مشتمل تھا اس نے ھمیشہ ٩٨ ٪ غریب عوام کا حق مارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایم کیو ایم کی شروعات اس وقت ھی ھوگئی تھی جب اردو بولنے والوں کو مکڑ، تلیر اور پناہ گزین کھا جانے لگا ۔۔۔

ایم کیو ایم جو فلسفہ لای وہ یہھی فلسفہ ھے کہ ٢٪ طبقہ کی آجارہ داری کا سرے سے خاتمہ ۔۔ اردو بولنے والوں کو اس کا پھلا اور سب سے بڑا فاہدہ جو ھوا وہ یہی ھے کہ آج ھمیں کوی تلیر، مکڑ یا پناہ گزین نھین کھتا بلکہ اردو بولنے والا کھا جاتا ھے ھماری حیثیت کو تسلیم کیا گیا ھے اور جب یہ مقصد حاصل ھوا تب ١٩٩٧ میں ایم کیو ایم نے اپنے نام سے لفظ مھاجر الگ کرلیا اور ثابت کردیا کہ ایم کیو ایم عملیت پسندی اور حقیقت پسندی پر یقین رکھتی ھے۔۔۔

آج ایم کیو ایم سے فاہدہ صرف اردو زبان کو ھی نھیں بلکہ اس سے فیض ھر زبان کا پاکستانی اٹھا رھا ھے۔
ایم کیو ایم نے رنگ نسل زبان مزھب غرض ھر تفریق کا خاتمہ کر ڈالا ھے ۔۔ سیاست کا کونسیپٹ صرف ایوانوں تک تھا ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ھے جس نے سیاست کا کونسیپٹ گلی گلی گھر گھر پھنچا دیا آج عام آدمی بھی سمجھتا ھے ایوانوں میں کی جانے والی سیاست کیا ھورھی ھے۔۔

ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ھے جسے ووٹ کسی کی شکل پر نہیں پڑتا بلکہ ایم کیو ایم کی آڈیالوجی ، عملیت پسندی اور حقیقت پسندی پر پڑتا ھے ۔۔ایم کیو ایم نے ایوانوں میں شہر کے ایسے علاقوں سے منسٹر پھنچاے کہ جن علاقوں کا نام تک صحیح نھیں لینا جانتے جاگیردار لوگ۔۔
ایم کیو ایم نےمتوسط طبقہ کے شہریوں کو ملک کے اعلی امیر طبقہ کے برابر لے جاکر بٹھا دیا آج بھی جلسوں میں منسٹر زمین پر بیٹھتے ھیں آج بھی ٩٠ جانے والا ھر کارکن اور منسٹر خود کو قوم کا خادم اور تنظیم کا ادنی کارکن سمجھتا ھے۔


ایم کیو ایم کا مقصد گو کہ ابھی پورا نہیں ھوا مگر ایم کیو ایم کی متفقہ قیادت ، تنظیمی کمیٹیاں ، علاقای سیکٹرز کے اراقین اور تمام کارکنان اپنے فلسفے کے ساتھ متفقہ تعین کی ھوی سمت میں چل رھے ھیں ۔۔۔
گو کہ ایم کیو ایم کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تھت ھمیشہ پریشان کیا جاتا ھے مگر اپنے مضبوط فلسفہ کی وجہ سے ایم کیو ایم کی کامیابیاں اس کی ناکامیوں سے کھین زیادہ ھیں ۔۔۔

ایم کیو ایم اگر بھتہ خور ، ڈان ، ٹارگیٹ کلرز کی جماعت ھوتی تو جتنی عوام کی طاقت ایم کیو ایم کے پاس سے اسے لے کر ایم کیو ایم کوی بھی نششت کسی اور کو نہیں لینے دیتی جو کہ ایم کیو ایم کچھ علاقوں سے نھہیں جیت پاتی اگر ایم کیو ایم ڈان ھوتی تو کراچی آج ملک کا حصہ نہیں ھوتی اگر ایم کیو ایم صرف جرایم پیشہ لوگوں کا گروہ ھوتی تو ١٩٩٢کے بیانک آپریشن کے بعد دوسرا جنم نہ لے پاتی اور اردو بولنے والوں کی کمانڈ کوی اور لےلیتا ۔۔آج ایم کیو ایم کو برا کھنے والے وہ لوگ ہیں جنھیں ھر دور میں کراچی نے مسترد کیا ھے۔۔

ایم کیو ایم نے سب سے پھلے این آر او کی مخالفت کی اور سب سے ذیادہ نقصان این آر او کا ایم کیو ایم کو ھی ھوا۔۔۔۔۔۔

ایم کیوایم غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت ہے اور اس جماعت کے تمام اخراجات عوامی عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔ ایم کیوایم میں کوءی جاگیردار وڈیرہ یا سرمایہ دارنہیں ہےلہٰذا ایم کیو ایم کو بھتہ خور جماعت کھا جاتا ھے ۔۔۔۔

ایم کیو ایم کے ڈسپلن کی تعریف دوسری تنظیمیں اپنی میٹنگز میں کرتیں ھیں ۔۔۔ایم کیو ایم نے اگر پی پی پی یا پی ایم ایل ن کا ساتھ دیا تو ملک کے اعلی مفاد کہ لیے کیا اور ھر بار اگر حکومت چھوڑی تو کسی نہ کسی ایسے اشو پر کہ جس ک نقصان ایم کیو ایم کو نہیں بلکہ قوم کو ھورھا تھا۔۔ آپ تاریخ اٹھالیں ایم کیو ایم کے روٹھنے ارو مان جانے کے ھر عمل کے پیچھے کوی جاندار وجہ موجود ھے۔۔۔

اگر کوی مجھ سے یہ پوچھے کہ میں کیوں ایم کیو ایم میں شامل ھوں تو میرا جواب مختصر اتنا ھوگا کہ اتحاد، تنظیم ، یقین محکم کا جو فلسفہ ایم کیو ایم کے پاس ھے وہ کسی اور جماعت میں نہیں ۔۔۔ ایم کیو ایم اگر چاھتی تو تھوڑی سی محنت کر کے اپنے ساتھ ملک کے کونے کونے سے ایسے بڑے نام شامل کر لیتی کے جن کے ساتھ پورے پورے حلقے ایم کیو ایم کے مینڈت کا حصہ بن جاتے اور ایم کیو ایم بھی اپنا پرائم منسٹر یا پریزیڈنٹ بنا دیتی اور ایسا کرنا ایم کیو ایم کے لیے کچھ زیادہ مشکل بھی نہ ھوتا مگر ایم کیو ایم منافقت پر یقین نیں رکھتی بلکہ عملیت پسندی پر پختہ یقین رکھتی ھے ایم کیو ایم میں وہی لوگ شامل ہیں جو اپنی ایک فردی شناخت ختم کرکے اجتماعیت کے اس عظیم فلسفہ میں شامل ہیں ۔۔۔۔

میں نے کوشش کی ھے کہ جو کچھ میں نے لکھا صرف ایم کیو ایم کے بارے میں ھو میں نے کوشش کی ھے کہ میں اپنی اس تحریر میں کسی دوسری پارٹی کے خلاف کچھ نہ لکھوں مگر پھر بھی کسی کو کہیں کچھ محسوس ھو تو مجھے ضرور کوٹ کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکریہ

ایم کیو ایم زندہ باد
پاکستان زندہ باد
 
  • Like
Reactions: kimone

amazingcreator

Rida Rehman
TM Star
Aug 9, 2013
3,470
3,515
1,313
LO G LETS START[DOUBLEPOST=1377153528][/DOUBLEPOST]SO U R SAYING THAT MQM IS NOT A MAFIA
HR AIK KI APNI SOCH HOTI HAI ND KOI US PR PEHRE NAE DAL SKTA
AGR MQM MAFIA NAE HAI TO MQM K KHILAF MILNE WALE ITNE SBOOT KYA JHOOT PR MBNI HN AP AJ K DOR M KISI B PARTY PR YAQEEN NAE KR SKTE KB KAYA PLT JAE KOI PTA NAE[DOUBLEPOST=1377154020][/DOUBLEPOST]@Hoorain @zulfii @huny @Shiraz-Khan @Asif_Khan @isma33 @yoursks @Pari @RoOMi[DOUBLEPOST=1377154088][/DOUBLEPOST]@Hoorain @zulfii @huny @Shiraz-Khan @illusionist @Asif_Khan @isma33 @yoursks @Pari @RoOMi
 

illusionist

Active Member
Apr 17, 2013
224
453
213
illusion loves kites ..............
LO G LETS START[DOUBLEPOST=1377153528][/DOUBLEPOST]SO U R SAYING THAT MQM IS NOT A MAFIA
HR AIK KI APNI SOCH HOTI HAI ND KOI US PR PEHRE NAE DAL SKTA
AGR MQM MAFIA NAE HAI TO MQM K KHILAF MILNE WALE ITNE SBOOT KYA JHOOT PR MBNI HN AP AJ K DOR M KISI B PARTY PR YAQEEN NAE KR SKTE KB KAYA PLT JAE KOI PTA NAE[DOUBLEPOST=1377154020][/DOUBLEPOST]@Hoorain @zulfii @huny @Shiraz-Khan @Asif_Khan @isma33 @yoursks @Pari @RoOMi


jo cheez HAQ per hooti hai aaj k door mai wohi danger mai hai ............ khair huway app ki :)
 
  • Like
Reactions: kimone
Top