Installments

  • Work-from-home

silverstar

Newbie
Jan 2, 2013
3
2
3
ASSALAAM ALAIKUM WA RAHMATULLAH
Kia installments pe koi cheez buy krna halal hai or is ki kia soortain hain?
 
  • Like
Reactions: Dawn

Dawn

TM Star
Sep 14, 2010
3,699
3,961
1,313
saudi arabia
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
’’رسول اللہﷺنے خرید وفروخت کی وہ سب صورتیں حرام فرما دی ہیں جن میں سود کی آمیزش ہے ان میں سے ایک صورت وہ ہے جو ترمذی کی صحیح حدیث میں مذکور ہے کہ «نَهٰی عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِیْ بَيْعَةٍ»نبیﷺنے ایک بیع میں دو بیعوں سے منع فرمایا ۔ اس کی تشریح اہل علم یہ فرماتے ہیں کہ اگر تم نقد لو تو اتنی قیمت ہے اور اگر ادھار لو تو اور قیمت ہے ۔ مثلاً نقد دس روپے کی ہے اور ادھار پندرہ روپے۔ بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے یہ رسول اللہﷺکا فرمان ہے مگر اس کے منع ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ وہ نقد لے گا یا ادھار۔ اگر پہلے طے کر لے کہ میں تمہیں نقد دوں گا یا ادھار دوں گا تو جائز ہے اصل سبب ایک قیمت کا معلوم اور متعین نہ ہونا ہے۔ اگر معلوم ہو جائے کہ نقد لینا ہے اسے دس روپے میں دے تو ٹھیک ہے یا طے ہو جائے کہ ادھار لینا ہے اور پندرہ روپے میں دے تب بھی ٹھیک ہے یہ رائے کئی جید علماء بھی دیتے ہیں انہوں نے اسے جائز قرار دیا ہے قسطوں پر چیز زیادہ قیمت کے ساتھ فروخت کرنے کو بھی انہوں نے جائز قرار دیا ہے مثلاً ایک چیز نقد لاکھ روپے کی اور قسطوں پر سوا لاکھ کی بشرطیکہ پہلے طے ہو جائے نقد لینی ہے یا ادھار لینی ہے۔
میرے بھائیو ! جہاں تک میں نے احادیث کا مطالعہ کیا ہے اور پڑھا ہے ان علماء کی بات درست نہیں کیونکہ ابوداود شریف میں یہی حدیث تفصیل کے ساتھ آئی ہے رسول اللہﷺنے فرمایا :«مَنْ بَاعَ بَيْعَتَيْنِ فِیْ بَيْعَةٍ فَلَهُ أَوْ کَسُهُمَا أَوِ الرِّبَا» جو شخص ایک بیع میں دو بیع کرتا ہے یا تو کم قیمت لے یا پھر وہ سود ہو گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس بیع کی حرمت کا اصل سبب سود ہے قیمت کا غیر متعین ہونا نہیں ہے آپ غور کریں اور دانائی سے سمجھنے کی کوشش کریں کسی شخص کو اگر آج قیمت ملے تو دس روپے کی چیز دیتا ہے اور اگر ایک ماہ بعد قیمت ملتی ہے تو وہ پندرہ روپے کی دیتا ہے وہ پانچ روپے زائد کس چیز کے لے رہا ہے صاف ظاہر ہے اس نے وہ پانچ روپے مدت کے عوض لیے ہیں اور یہی سود ہے‘‘ حافظ صاحب کا کلام ختم ہوا۔
رہے دو شبہے تو ان سے پہلا شبہ ہے : ’’سود پیسے کے لین دین میں ہوتا ہے اس میں ایک طرف جنس ہے اور دوسری طرف روپے‘‘ یہ شبہ بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ سود پیسے کے لین دین میں بھی ہوتا ہے ، جنس کے لین دین میں بھی اور جنس وپیسے کے لین دین میں بھی ۔ قرآن مجید کی کسی آیت اور رسول کریمﷺکی کسی حدیث میں یہ بات نہیں آئی کہ سود صرف پیسے کے لین دین میں ہوتا ہے جنس کے لین دین اور جنس وپیسے کے لین دین میں سود نہیں ہوتا۔
بلکہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم ہے: رسول اللہﷺنے فرمایا :
«وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ رِبًا إِلاَّ هَآءَ وَهَآءَ ، وَالشَّعِيْرُ بِالشَّعِيْرِ رِبًا إِلاَّ هَآءَ وَهَآءَ ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ رِبًا إِلاَّ هَآءَ وَهَآءَ»صحيح بخارى ج1ص290 باب بيع التمر بالتمر
گندم گندم کے بدلے سود ہے مگر برابر برابر نقد بنقد اور جو جو کے بدلے سود ہے مگر برابر برابر نقد بنقد اور کھجور کھجور کے بدلے سود ہے مگر برابر برابر نقد بنقد ۔ تو آپﷺ کا یہ فرمان اس بات کی دلیل ہے کہ جنس کے لین دین میں بھی سود ہوتا ہے۔
پھر رسول اللہ ﷺ کا پہلے مذکور فرمان ’’جس نے ایک بیع میں دو بیعیں کیں تو اس کے لیے ان دونوں میں سے کم ہے یا سود‘‘ اس امر کی دلیل ہے کہ پیسے اور جنس کے لین دین میں بھی سود ہوتا ہے کیونکہ رسول اللہﷺنے اپنے اس فرمان میں نہ تو پیسے کی تخصیص فرمائی ہے اور نہ ہی جنس کی تو آپﷺکا یہ فرمان تینوں صورتوں کو شامل ہے۔
اور دوسرا شبہ ہے ’’آپ نے ایک پلاٹ لاکھ روپے میں خریدا ایک سال بعد آپ کا وہی پلاٹ سوا لاکھ میں فروخت ہوتا ہے آیا وہ اوپر والی رقم کیا سود ہو گی ؟ جو یقینا نہیں ہے اسی طرح وہ اس کو کاروباری منافع سمجھتے ہیں اور جائز قرار دیتے ہیں‘‘ اس شبہ میں ’’ایک سال بعد‘‘ والی بات بالکل بے معنی ہے کیونکہ بسا اوقات آدمی ایک پلاٹ لاکھ میں خریدتا ہے اور خرید لینے کے فوراً بعد اس کو اسی پلاٹ کا سوا لاکھ دینے والے موجود ہوتے ہیں۔ دراصل یہ شبہ وہی ہے جس کا قرآن مجید نے رد کر دیا ہے :
﴿ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَالُوٓاْ إِنَّمَا ٱلۡبَيۡعُ مِثۡلُ ٱلرِّبَوٰاْۗ وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ﴾--بقرة275
’’یہ اس لیے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ تجارت اور سود ایک سے ہیں حالانکہ اللہ نے تجارت کو جائز کیا ہے اور سود کو حرام‘‘
رہی کاروباری منافع والی بات تو معلوم ہونا چاہیے کہ ہر کاروباری نفع شریعت میں جائز نہیں کیونکہ سود بھی کاروباری نفع ہے مگر شریعت نے اس کو حرام اور ناجائز قرار دیا ہے تو پلاٹ لاکھ میں خرید کر اسی وقت یا سال بعد سوا لاکھ میں بیچنا سود نہیں جس طرح کوئی چیز دس روپے میں خرید کر اسی وقت یا سال بعد بارہ روپے میں فروخت کرنا سود نہیں بلکہ یہ حلال اور جائز بیع ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿وَأَحَلَّ اﷲُ الْبَیْعَ﴾ جبکہ ادھار کی وجہ سے زائد قیمت کو رسول اللہﷺنے اپنے فرمان :
«مَنْ بَاعَ بَيْعَتَيْنِ فِیْ بَيْعَةٍ فَلَهُ أَوْکَسُهُمَا أَوِ الرِّبَا»
میں سود قرار دیا ہے اس لیے یہ نفع محض اس لیے کہ کاروباری ہے جائز نہیں ہو گا کیونکہ وہ رسول اللہ ﷺکے فرمان کے مطابق سود کے زمرہ میں آتا ہے تو سود والے حرام نفع کو حلال بیع سے حاصل شدہ حلال نفع پر قیاس کرنا درست نہیں اس کی مثال ایسے سمجھیں جیسے کوئی خمر وشراب کی تجارت یا خنزیر کی تجارت سے حاصل شدہ نفع کو شربت بزوری شربت بنفشہ یا گائے بیل کی تجارت سے حاصل شدہ نفع پر قیاس کرنا شروع کر دے تو جس طرح یہ قیاس درست نہیں بالکل اسی طرح پہلا ادھار زائد قیمت اور پلاٹ والا قیاس بھی درست نہیں فرق صرف بیع میں ہے ۔
مزید وضاحت کے لیے دیکھئے اگر کوئی یہ کہے کہ انسان کا اپنے باپ کی بیٹی کے ساتھ نکاح جائز ہے کیونکہ اس کا اپنے چچا کی بیٹی سے نکاح جائز ہے آخر دونوں عورتیں ہی تو ہیں تو یہ قیاس درست نہیں ہو گا کیونکہ باپ کی بیٹی کے ساتھ نکاح شریعت میں حرام ہے اور چچا کی بیٹی کے ساتھ نکاح شریعت میں حلال ہے بالکل اسی طرح سود بھی کاروباری نفع ہے اور حلال تجارت سے حاصل شدہ نفع بھی کاروباری نفع ہے مگر سود والا نفع حرام ہے اور حلال تجارت سے حاصل شدہ نفع حلال ہے اور حرام کو حلال پر قیاس کر کے حرام کو حلال نہیں بنایا جا سکتا واللہ اعلم ۔
وباللہ التوفیق
بشکریہ محدث فتوی
 
  • Like
Reactions: saviou

silverstar

Newbie
Jan 2, 2013
3
2
3
Tau agr koi shakhs installments mein aik ghar leta hai..or uski installments wakt pe ada kr deta hai..takay deir honay ki waja sey sood sey bacha ja sakay...is k baray me apki kia raye hai
 
  • Like
Reactions: Dawn

Dawn

TM Star
Sep 14, 2010
3,699
3,961
1,313
saudi arabia
Tau agr koi shakhs installments mein aik ghar leta hai..or uski installments wakt pe ada kr deta hai..takay deir honay ki waja sey sood sey bacha ja sakay...is k baray me apki kia raye hai
aise auqaat me aksar ye dekha jaata hai k bechne wala ispar kuch raqam ziada hi leta market value se.aur jaisa k maine apni pahli post me bataya k ye aisa karna sood k manind hojayega.wallahu aalam.

aur agar wo bechne wala market value hi le raha hai aur khareedne wala bhi waqt par uska paisa pay kar raha hai to ye acchi hi baat hai.baaqi wallahu aalam.:)
 

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
قسطوں کے کاروبار کی ممانعت نہیں ہے اگر خریدار کو آسانی دینا مطلوب ہے یہ انتہائی نیکی اور ثواب کا کام ہے
لیکن اگر اس سے ادھار اور نقد کی قیمت میں فرق رکھا جائے تو یہ سود ہوجائے گا سود کی حرمت بین ہے ۔ واللہ اعلم
 
Top