I'm Leaving Tm For Good

  • Work-from-home

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi

لاکھ ضبطِ خواہش کے
بے شمار دعوے ہوں
اُس کو بھُول جانے کے
بے پناہ اِرادے ہوں
اور اس محبت کو ترک کر کے جینے کا
فیصلہ سُنانے کو
کتنے لفظ سوچے ہوں
دل کو اس کی آہٹ پر
برَملا دھڑکنے سے کون روک سکتا ہے
پھر وفا کےصحرا میں
اُس کے نرم لہجے اور سوگوار آنکھوں کی
خُوشبوؤں کو چھُونے کی
جستجو میں رہنے سے
رُوح تک پگھلنے سے
ننگے پاؤں چلنے سے
کون روک سکتا ہے
آنسوؤں کی بارش میں
چاہے دل کے ہاتھوں میں
ہجر کے مُسافر کے
پاؤں تک بھی چھُو آؤ
جِس کو لَوٹ جانا ہو
اس کو دُور جانے سے
راستہ بدلنے سے
دُور جا نکلنے سے
کون روک سکتا ہے

@La-Haasil
 

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi

کبھی کبھی انسان مایوس نہیں ہوتا
بس تھک جاتا ہے
اور یہی تھکن
اتنی اذیت دیتی ہے
کہ انسان بکھر جاتا ہے

@La-Haasil
 

sonofaziz

TM Star
Dec 28, 2015
1,044
679
1,213
Karachi

جانے والے زرا رُک
یوں نہ جا کہ دل ٹوٹ جائے

آہ کیونکر نہ پہنچے فُغاں تک
گھر جلے اور نہ نکلے، دھُواں تک

اُس کو دو گے تسلی کہاں تک
جس کی تقدیر ہی پھوٹ جائے

گُدگُدی سے صبا کی مچل کر
ناز کرتی ہے اپنے بدن پر

اُن کی انگڑائیاں دیکھ لے گر
شاخ گُل کی کمر ٹُوٹ جائے

غمزدوں کا ٹھکانہ نہ چھُوٹے،
زندگی کا بہانہ نہ چھُوٹے

یارکاآستانہ نہ چھُوٹے
چاہے سارا جہاں چھوٹ جائے

جانے والے زرا رُک
یوں نہ جا کہ دل ٹوٹ جائے

قیمتی ہے ہر اک بول لیکن
کُفر ہے پیار میں مول لیکن

دل کی دولت ہے انمول لیکن
مُسکرا کے کوئی لُوٹ جائے

وہ کیا غم ہے جسے تم چُپھا رہے ہو
تمہیں جانا ہے تو جاؤ اگر رُکنا محال ہو جائے

جانے والے زرا رُک
یوں نہ جا کہ دل ٹوٹ جائے

@La-Haasil @shehr-e-tanhayi
 
  • Like
Reactions: Jinda

Jinda

Regular Member
Jun 14, 2016
93
26
518
Canada
جانے والے زرا رُک
یوں نہ جا کہ دل ٹوٹ جائے

آہ کیونکر نہ پہنچے فُغاں تک
گھر جلے اور نہ نکلے، دھُواں تک

اُس کو دو گے تسلی کہاں تک
جس کی تقدیر ہی پھوٹ جائے

گُدگُدی سے صبا کی مچل کر
ناز کرتی ہے اپنے بدن پر

اُن کی انگڑائیاں دیکھ لے گر
شاخ گُل کی کمر ٹُوٹ جائے

غمزدوں کا ٹھکانہ نہ چھُوٹے،
زندگی کا بہانہ نہ چھُوٹے

یارکاآستانہ نہ چھُوٹے
چاہے سارا جہاں چھوٹ جائے

جانے والے زرا رُک
یوں نہ جا کہ دل ٹوٹ جائے

قیمتی ہے ہر اک بول لیکن
کُفر ہے پیار میں مول لیکن

دل کی دولت ہے انمول لیکن
مُسکرا کے کوئی لُوٹ جائے

وہ کیا غم ہے جسے تم چُپھا رہے ہو
تمہیں جانا ہے تو جاؤ اگر رُکنا محال ہو جائے

جانے والے زرا رُک
یوں نہ جا کہ دل ٹوٹ جائے

@La-Haasil @shehr-e-tanhayi
Bahut hi achi hay na ibn e Aziz!....
 
Top