Gaddon Ki Safaee...

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
گدوں کی اندرونی میل بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتی ہیں ۔ ۔ ۔
گھر اور گھر کی صفائی لازم وملزم ھے۔ اسی لئے تو کہتے ہیں کہ گھر تو کسی بھی شخصیت اور لائف سٹائل کے عکاس ہوتے ہیں ۔ اور لوگوں میں موجود ضروریست زندگی کا سامان یا فرنیچر بھی اتنی ہی اہمیت رکھتا ھے ۔ جتنی کے عموماً گھریلو سامان ۔ صفائی کے ساتھ ساتھ بیڈ کے گدوں کی صفائی نہایت ضروری ھے ۔ اکثر خواتین صفائی کرتے وقت اس بات پر بلکل دھیان نہیں دیتی۔ کہ بیڈ کے ساتھ ساتھ گدوں کی صفائی بھی صحت کے لیے نہایت ضروری ھے۔


طبی ماہرین کے مطابق اگر گدوں کی مناسب صفائی نہ کی جائے تو ان کی اندونی میل بیماریاں پھیلنے کا سبب بنتی ہیں ۔ کیونکہ دیر تک صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گدوں کے اندر اور باہر میل کی ایک کثیف تہہ جم جاتی ھے ۔ اور غیر محسوس طریقے سے جم جانے والی یہ میل اور گرد گھر والوں کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں ہوتی۔ اور گدوں کی صفائی کا کام بھی مزید کھٹن ہو جاتا ھے۔
ملازمت پیشہ خواتین گھر اور دفتر دونوں امور یکساں انجام دہی کے دوران بعض اوقات وہ گھر کو توجہ نہیں دے پاتیں ۔ جو ایک عام خاتون کا خاصہ ہوتی ھے۔ لیکن بعض ملازمت پیشہ خواتین بھی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں ۔
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313


کہ وہ گھر کی اندرونی وبیرونی صفائی کی طرف توجہ دیں ۔ بعض اوقات ان کے گھروں میں چھٹی والے دن جائیں تو گدوں کی دھُلائی اور صفائی میں مصروف نظر آتی ہیں ۔ کچھ خواتین مہنگائی کی وجہ سے گدے ڈرائی کلین کروانے کی بجائے گھر میں ہی دھونا پسند کر لیتی ہیں ۔ بازار میں دستیاب کلیز سے بھی گدوں کی اچھی خاصی صفائی ہو جاتی ھے۔ جس سے گدے صاف ہو کر چمکدار ہو جاتے ہیں ۔ دراصل صحتمند معاشرہ ہی صحتمند افراد کو جنم دیتا ھے ۔ اس لیے خاتون خانہ کو ہر ممکن اپنے گھر والوں کی صحت کے مسائل کو ترجیئح دینی چاہیئے ۔ تاکہ سیریس قسم کے مسائل جنم نہ ہی لیں ۔ اور بیماریوں کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کریں ۔


گدوں کی صفائی کے وقت کلیز کو اپنی آنکھوں اور ہاتھوں سے بچا کر استعمال کریں کیونکہ اس سے الرجی یا جلد کی خارش کا امکان ہو سکتا ھے۔ بستر کی صفائی کرتے وقت اس بات کو ضرور نظر رکھیں کہ جہاں آپ صفائی کر رہی ہیں وہ جگہ روشن دار اور ہوادار ہو
 
Top