Fact

  • Work-from-home

duaabatool

TM Star
Mar 12, 2016
1,118
519
413
خواتین کو ذہانت میں کم تر سمجھنے والے اپنی غلط فہمی دُور کرلیں۔
امریکی سائنسدانوں نے 26,802 بالغ افراد کا مطالعہ کرنے کے بعد ثابت کیا ہے کہ خواتین کے بیشتر دماغی حصوں میں ہونے والی سرگرمیاں مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہیں جبکہ ان میں دماغ کے وہ حصے بھی شامل ہیں کا تعلق ردِعمل کنٹرول کرنے، اضطراب اور مزاج سے ہوتا ہے۔

نیوپورٹ بیچ، کیلیفورنیا کے ایک نجی ہسپتال میں کی گئی اس تحقیق کے نتائج ’’جرنل آف الزائیمرز ڈزیز‘‘ میں شائع ہوئے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ خواتین کے دماغوں میں خون کا بہاؤ مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اسی لیے عام طور پر ان کا دماغ نہ صرف مردانہ دماغ کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر کام کرتا ہے بلکہ انہیں مردوں کی نسبت دماغی امراض کا بھی خاصا کم سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس مطالعے میں 119 صحت مند جبکہ 26,683 ایسے خواتین و حضرات شریک تھے جنہیں کوئی نہ کوئی دماغی بیماری لاحق تھی۔ مطالعے کے دوران جدید تکنیکوں کی مدد سے مجموعی طور پر دماغ کے 128 مقامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران بنیادی نوعیت کی آزمائشوں (بیس لائن اسٹڈیز) میں خواتین کے دماغوں میں 65 مقامات پر سرگرمی میں اضافہ مشاہدے میں آیا جبکہ مردانہ دماغوں میں صرف 9 مقامات پر اضافی سرگرمی نوٹ کی گئی۔

اسی طرح جب ان لوگوں کو توجہ مرکوز رکھنے کی آزمائش سے گزارا گیا تو خواتین کے دماغوں میں 48 مقامات پر زیادہ سرگرمی کا مشاہدہ ہوا جبکہ مردوں میں یہ تعداد صرف 22 تھی۔

واضح رہے کہ مردوں میں ساری عمر لاحق رہنے والے ڈپریشن کی شرح خواتین کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتی ہے جبکہ ’’آٹزم‘‘ کہلانے والی نفسیاتی بیماری کی شرح بھی لڑکوں میں لڑکیوں کی نسبت 4.5 گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اب پہلی بار اس کی بنیادی وجہ بھی سامنے آگئی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ دماغ کے زیادہ تر حصوں میں بہتر دورانِ خون کی وجہ سے عورتوں کی دماغی صحت بھی مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر رہتی ہے۔
nice
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ونی رشتوں کا بچھڑ جانا ہر ایک کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے۔ دنیا سے منھ موڑ جانے والے رشتوں کی آخری رسومات، ہر مذہب کے ماننے والے غم و الم کی کیفیت سے گزتے ہوئے ادا کرتے ہیں۔

اپنے پیاروں کو سفر آخرت پر روانہ کرتے ہوئے ہر کسی کا دل دکھ درد سے بوجھل ہوتا ہے۔ اسی کیفیت سے گزرتے ہوئے وہ اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کرتے ہیں۔ مگر گھانا میں آنجہانی کے لواحقین اور عزیزواقارب کے دلوں پر طاری بوجھل پن کو ہلکا کرنے کے لیے ایک عجیب و غریب رسم شروع ہوگئی ہے۔ یہ رسم ملک کے طول و عرض میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

گھانا کی اکثریتی آبادی عیسائی ہے۔ عیسائی اپنے مُردوں کو تابوت میں بند کرکے قبر میں دفناتے ہیں۔ عام طور پر آخری رسومات کے لیے تجہیزوتکفین کے کام سے وابستہ کمپنی یا پیشہ ور افراد کی باقاعدہ خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ یہ لوگ تدفین کے لیے لاش تیار کرنے کے بعد اسے تابوت میں بند کرتے ہیں اور پھر گاڑی میں رکھ کر قبرستان میں پہنچاتے ہیں۔ وہاں پہنچنے کے بعد تابوت گاڑی سے نکال کر کاندھوں پر اٹھاکر قبر کے قریب لے جاتے ہیں اور آخری رسومات و مناجات کے بعد قبر میں اتار دیتے ہیں۔

تابوت کو اٹھانے والے بڑے احترام اور احتیاط کے ساتھ اسے لے کر چلتے ہیں۔ مگر نئی رسم کے تحت تابوت اٹھانے کے لیے ان جنازہ برداروں کی خدمات حاصل کی جانے لگی ہیں جو تابوت کو آخری آرام گاہ کی طرف لے جاتے ہوئے رقص کرتے ہیں اور اسی طرح ناچتے ہوئے مُردے کو قبر میں اتارتے ہیں۔

بنجمن ایڈو نے رقاص جنازہ برداروں کی خدمات فراہم کرنے کا کاروبار گذشتہ برس شروع کیا تھا۔ ان دنوں اس کے پاس ایک سو مرد اور عورتیں ملازم ہیں، جن کا کام رقص کے انداز میں تابوت کو لے کر چلنا ہے۔ بنجمن کے مطابق جنازہ برداروں کو کئی اقسام کے رقص کی تربیت دی گئی ہے۔ جنازہ بردار تابوت کو کاندھوں اور پیٹھ پر لے کر چلتے ہیں۔ اس دوران رقص کے انداز میں گھوم بھی جاتے ہیں۔ کبھی یکدم ایسا جھٹکا کھاتے ہیں کہ تابوت گرنے ہی والا ہوتا ہے۔ اس لمحے مُردے کے لواحقین کی چیخیں نکل جاتی ہیں مگر اگلی ہی ساعت میں وہ بڑے ماہرانہ انداز میں تابوت سنبھال لیتے ہیں۔

بنجمن کے منفرد کاروبار اور اپنے پیاروں کو دل چسپ انداز میں الوداع کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک دستاویزی فلم بنائی تھی۔ فلم میں بات چیت کرتے ہوئے بنجمن نے کہا کہ رقص کی اقسام کے لحاظ سے معاوضہ بھی الگ الگ ہے۔ اگر لواحقین زیادہ ’ دھوم دھڑکے‘ سے مُردے کی رخصتی کے خواہش مند ہوں تو اس کا معاوضہ زیادہ ہوگا۔ بنجمن کا کہنا ہے کہ رقاص جنازہ برداروں کا فن بعض اوقات مُردوں کے لواحقین کے ہونٹوں پر بھی مسکراہٹ لے آتا ہے۔
@Don @saviou @Shiraz-Khan @shehr-e-tanhayi @Hoorain
@RedRose64 @Aaylaaaaa @minaahil @Umm-e-ahmad @H@!der
@khalid_khan @duaabatool @Armaghankhan @zaryaab-irtiza
@DiLkash @seemab_khan @Cyra @Kavi @rooja @Aaidah
@BeautyRose @Gaggan @SHB_Bhaiya @hasandawar @Hasii
@Masha @Bird-Of-Paradise @Besharam @shzd @hinakhan0
@Belahadi @Manahi007 @BeautyRose @ujalaa @*Sonu*
@Guriyaa_Ranee @Emaan_ @sonu-unique @Zunaira-Aqeel @shahijutt
@Shanzykhan @sweet bhoot @NXXXS
 
Top