Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
مُمکِن ہی نہیں تیری کمی کا ہو ازالہ
اب جو تُجھ سا کوئی ہوتا تو تیری جگہ لیتا
(اظہر ناظؔر)
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
اگرچہ تجھ سے بہت اختلاف بھی نہ ہوا
مگر یہ دل تری جانب سے صاف بھی نہ ہوا
تعلقات کے برزخ میں ہی رکھا مجھ کو
وہ میرے حق میں نہ تھا اور خلاف بھی نہ ہوا
عجب تھا جرم محبت کہ جس پہ دل نے مرے
سزا بھی پائی نہیں اور معاف بھی نہ ہوا
 
  • Like
Reactions: duaabatool

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
وہ بات بات پہ مجھ سےاختلاف کرتاہے
دل بھی ہر بات مزاج کےخلاف کرتا ہے
کئی لوگ مجھ سےیہ کہتے رہتے ہیں
تو دیوانہ ہے جو باتیں صاف کرتا ہے
 
  • Like
Reactions: duaabatool

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
میرے قرب سے میرے وجود تک ،
اسے اِخْتِلاف تو سدا کا تھا . .

میرے غم سے میرے جنون تک ،
یہ فاصلہ بس انا کا تھا .

میری زندگی سے میری سانس تک ،
وہ فلسفہ بس دعا کا تھا .

میری بات سے تیرے ذکر تک ،
کوئی سلسلہ جو ہوا کا تھا .

میری حقیقت سے میرے خواب تک ،
وہ بے - خبر انتہا کا تھا

میرے وہم سے میرے گمان تک ،
یہ مرحلہ وفا کا تھا . .

میری طلب سے میرے نصیب تک ،
یہ معاملا خدا کا تھا .
 
  • Like
Reactions: duaabatool

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
لمحے رُوٹھ بھی جاتے ہیں

بوجھل بوجھل، سُندر سُندر، گہری گہری آنکھوں میں
رات کی چنچل سکھیوں میں
اپنی ریشمی پلکوں سے
کوئی خواب کبھی مت بُننا
سپنے ٹُوٹ بھی جاتے ہیں

جیون ایک سفر ہے ایسا، جس کی منزل تنہائی ہے
جو بھی آس لگائے اس سے، پگلا ہے سودائی ہے
کسی کو بھی اپنا مت کہنا
ساتھی چُھوٹ بھی جاتے ہیں

مُٹھی میں جو لمحے ہیں
سارے تِتلیوں جیسے ہیں
رنگوں کی صورت میں آخر ہاتھوں پر رہ جائیں گے
جانے والے ہر اک پل کو پلکوں بیچ چھپا لو تم
ورنہ ایسا بھی ہوتا ہے
لمحے رُوٹھ بھی جاتے ہیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
سر سے کسی صورت تیرا سایہ نہیں ٹلتا
میں نے دیکھے ہیں کئی ورد مسلسل کر کے
 

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
رات باقی تھی جب وہ بچھڑا تھا
کٹ گئی عُمر _____ رات باقی ہے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
!!رات کی باتیں جانے دو۔۔۔رات تو یوں بھی پاگل ہے۔۔۔
.........دن میں تارے گنتے ہیں۔۔۔میں اور میرا پاگل دل
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
تشنہ لب اٹھ گئے دنیا سے تو برسا پانی
جل گیا دل تو ملے آگ بجھانے والے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
سامنے آ،کہ مرا عشق ھے منطق میں اسیر
آگ بھـڑکی تـو یـہ پـــتھــر بھی پگھل جاۓ گا
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
جب تُو دل سے ہی اتر گیا ہے
پھر کیوں سوچیں کدھر گیا ہے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
نیلا میرا وجود گھڑی بھر میں کرگیا
وہ زہر کی طرح مرے دل میں اتر گیا

پلکیں لرز کے رہ گئیں اور دیپ بجھہ گئے
الزام اب کے بار بھی آندھی کے سر گیا

اب کس لئے سنبھال کے رکھوں بصارتیں
آنکھوں سے خواب چھین کے جب چارہ گر گیا

اس سے بچھڑ کے دل کا ہوا ہے عجیب حال
پانے کی آرزو گئی، کھونے کا ڈر گیا

جب موسموں نے پھر سے بغاوت کی ٹھان لی
ٹہنی پہ پھول کھلنے سے پہلے بکھر گیا

بہتر ہے خود رفو گری سیکھوں کہ آج تو
گھاؤ کھلے ہی چھوڑ کے وہ چارہ گر گیا

اس پر یقیں بحال ہوا تو وہ ایک دم
اقرار کے مقام پہ آ کر مکر گیا

آنکھوں سے نیند، دل سے سکوں ہوگیا جدا
لگتا ہے اپنے ساتھ کوئی ہاتھہ کرگیا

سورج نے ساتھہ چھوڑا تو دیکھا پلٹ کے تب
سوچا، جو ساتھہ چلتا تھا سایہ کدھر گیا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
سوکھے ہوئے پیالوں کو ساحل پہ پٹخ کر
دریاؤں کو شرمندہ بھی کر جاتے ہیں پیاسے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
جائیں جہاں بھی یہ ، دل مضطر ہی لے چلیں
پیاسے تو تشنگی کا سمندر ہی لے چلیں

ہا رے تمام اہل سفر حوصلے تو کیا
آ ؤ ہم اپنے عزم کے لشکر ہی لے چلیں

ناکام میکدے سے یوں جانا حرام ہے
حاصل نھیں شراب ، تو ساغر ہی لے چلیں

کچھ تو نشان زخم تمنا کے ساتھ ہوں
“ آئے ہیں اس گلی میں تو پتھر ہی لے چلیں “

نفرت کی آندھیوں نے کیا در بدر ہمیں
آؤ ہم اپنے گاؤں کے منظر ہی لے چلیں

تسکین زخم دل کے لئے کچھ تو چاہئے
مرحم نہیں نصیب تو نشتر ہی لے چلیں

یہ شعر و شاعری ترے بس کی نہیں ‘حسن‘
وہ کارواں ہے یہ جو سخنور ہی لے چلیں
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,182
3,477
1,313
Dubai
کسی طرح کی غلط فہمیاں نا پالیئے گا
میں عادتاً بھی محبت سے پیش آتا ہوں
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
وہ ملتا بھی محبت سے ہے لیکن عادتاً
کئے جاتا ہے باتیں جا بجا ترکِ تعلق کی
 
Top