Aab Zam Zam

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
آب زم زم اللھ تعالی کے فضل و کرم اور اس کے انعام و اکرام کی ایک نشانی ہے- آج ھزاروں برس گذر جانے کے زم زم کے ذخیرہ آب اسی طرح سے موجود ہے- اور سال حجاج کرام کی بڑھتی ہوئ تعداد‘ جو چالیس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے‘ اس سے سیراب ہوتی ہے- اس کا پانی آج تک خشک نہیں ہوا ہے-
زم زم کا کنواں خانہ کعبہ سے تقریبآ بیس میٹر کے فاصلے پر‘ مسجدالحرام کے احاطے میں واقع ہے- کہتے ہیں کہ 'بنوجرہم' کے گناہوں کی وجہ سے یہ کنواں پردہ کر گیا تھا-پھر حضرت ابوالمطلب کو خواب میں اس کے مقام کے متعلق بشارت ہوئ تو آپ نے اسے دریافت فرمایا تھا-
چاہ زم زم تقریبآ تیس میٹر گہرا ہے- آب زم زم سطح زمین سے تقریبآ سوا تین میٹر کی گہرائ پر پایا جاتا ہے- جب پانی کو 8000 لیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پمپ کیا گیا تو 24 گھنٹے کی پمپنگ کے بعد واٹر لیول 12.12میٹر اور پھر 13.39۔میٹر تک نیچے چلا گیا مگر جیسے ہی پمپنگ اسٹاپ کی' تو گیارہ منٹ میں پانی واپس 3.9میٹر کی سطح پر آگیا -
آب زم بھوک اور پیاس دونوں کے لئے ہے- اورہر مرض کی شفاٴکے لئے ہے- آج ریسرچ کے نیجے سے آب زم زم کا کیمی
ائ تجزیہ کر لیا گیا ہے-ھگر اس فارمولا کا پانی بنا لیا جائے تو وہ پھر بھی آب زم زم کا نعم البد ل نہیں ہو سکتا ہے- کیونکہ آب زم زم ایک مقدس پانی ہے-
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top