A Tribute To Sir Ashfaq Ahmad!

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
مجھے اس کی بات پر غصہ بھی آیا ور کفران نعمت پر افسوس بھی ہوا - لیکن وہ ایسا ہی تھا -
صبح بھی جب میں نے اس کو بتایا کہ چلو حضور کے محراب میں لوگ نفل ادا کر رہے ہیں تم بھی میرے ساتھ چلو میں جگہ بنوا دوں گا اور ایک دو دھکے لگا کر محراب خالی کروا دونگا لیکن وہ نہیں مانا اور شرمندہ سا ہو کر کہنے لگا

" یار حضور کے محراب میں کھڑے ہو کر نفل پڑھنا بڑے دل گردے کا کام ہے وہاں تو حضرت ابو بکر کو بھی تھرتھری آ گئی تھی میرا کیا منہ ہے جو اس جگہ کے قریب بھی جاؤں -
میری شکل دیکھتے ہو یہ اس محراب میں کھڑے ہونے کے قابل ہے تم جاؤ اور وہاں جا کر نماز پڑھو اس مسجد کی بہاریں جتنی بھی لوٹ سکتے ہو لوٹ لو - ایسا موقع بار بار ہاتھ نہیں آتا -
ہر ہر مصلے سے ، ہرکونے سے ، اور ہر صف سے ، جہاں جہاں موقع ملے اپنا حصہ بٹور لو ، اور جو حصہ تمہارا نہیں بھی ہے وہ بھی ہتھیا لو - ایسا چانس روز نہیں ملا کرتا - "

از اشفاق احمد بابا صاحبا
 
  • Like
Reactions: Hoorain

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
"Apni anna aur nafs ko aik insan k samny pamal krnay ka naam ishq e majazi hay aur apni anna aur nafs ko sab k samny pamal krny ka naam ishq e haqeeqi hay asal main dono aik hain....ishq e haqiqi aik darakht hay aur ishq e majazi uski shaakh hay....."


"jab insan ka iishq lahasil rehta hay tu woh darya ko chor kar smandar ka pyasa ban jata hay.....choty rasty say hatt kar bday madar ka musafir ban jata hay uski talab bdal jati hay"

Ashfaq Ahmad
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313


جس شخص نے آپ کا کوئی قصور کیا ہو، اس کو فوراً معاف کر کے آزاد کر دیں. جب تک آپ اسے معاف نہیں کریں گے، وہ قصور میں جکڑا رہے گا اور آزادی سے دور رہے گا ... یاد رکھیے جکڑے ہوئے شخص پر شیطان فوری حملہ کرتا ہے...!

(از اشفاق احمد)
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
مسکراہٹ
ہمیشہ مسکراتے رہو، کیوں کہ مسکراہٹ چہرے کا دروازہ ہے۔ اس سے پتہ چلتا رہتا ہے کہ دل گھر میں موجود ہے یا نہیں اور جس گھر میں مکین نہ ہو بھی بےآباد اور ویران ہوتا ہے اور جس گھر میں مکین ہو اسے کبھی کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ اشفاق احمد

__________________
 

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
آپ منہ میں روٹی کا ایک لقمہ رکھ کے تین دن گھومتے رہیں وہ آپ کی نشو نما کا باعث نہیں بن سکے گا - جب تک کہ وہ آپ کے معدے میں نہ اتر جائے ، اور معدے میں اتر کر آپ کے خون کا حصہ نہ بن جائے اور پھر آپ کو تقویت عطا ہوتی ہے - میں آپ اور ہم سب منہ کے اندر رہے علم کو ایک دوسرے کے اوپر اگلتے رہتے ہیں ،اور پھینکتے رہتے ہیں - اور پھر اس بات کی توقع کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہم کو اس سے خیر کیوں حاصل نہیں ہوتی

از اشفاق احمد زاویہ ٢ عالم اصغر سے عالم اکبر تک صفحہ ١٤
 
Top