A Tribute To Sir Ashfaq Ahmad!

  • Work-from-home

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
Dr. Ashfaq Ahmad ko kon nhi janta hoga Pakistan k bohat hi famous aur talented writer ,,jinho ne apne likhne k munfarid andaz k sabab dunya bhar may naam bnaya.Ini Kitab ZZaviya jis may zindagi k chote barre bohat se mor bohat khubsurat aur aasan misalon se samjhaye gaye hain!
Hum sab is thread may Dr. Ashfaq Ahmad k iqtabasat share karain gaye!
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
ASHFAQ AHMAD KII KITAB"QALAMII DUSHMANII" SAY IQTIBAS
* kehtay hain, baray darekht k neechay chota darekht nahein ugg sakta.haalaan-k chotay darekht k neechay bara darekht bhii nahein ugg sakta
*jo shakhs kaheen jaraha hay, wo ikk muqam per aa bhi raha hay
*jab aap cherhaaee cherhengay to thakan bhii saath cherhaygii,mager jab wapis utrengay to akelay hongay
*auqaat badalnay k saath saath auqat bhi badal jati hay
*amooman her peda honay wala bacha sir k bal aata hay mager chalta hamesha pairon k bal hay
*koee cheez jitnii paktii jaey, usay pakana utna hii mushkill hota hay
*kisii ka sun,na aur bat hay, kisii ko batana aur bat hay
*her sirkaree mulazim ko zaleel hona perta hay jab k her zaleel ko sirkarii mulazim nahein hona perta
*mithay k phal(fruit) kii khas bat ye hay k wo meetha nahein hota
*bazzr say soda lanay k liyey sirf peson kii hii nahein bal-k thelay(bag) kii bhii zaroorat hoti hay

 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
Apni anna aur nafs ko aik insan k samny pamal krnay kanaam ishq e majazi hay aur apni anna aur nafs ko sab k samny pamal krny ka naam ishq e haqeeqi hay asal main dono aik hain....ishq e haqiqi aik darakht hay aur ishq e majazi uski shaakh hay....."


"jab insan ka iishq lahasil rehta hay tu woh darya ko chor kar smandar ka pyasa ban jata hay.....choty rasty say hatt kar bday madar ka musafir ban jata hay uski talab bdal jati hay"

Ashfaq Ahmad
 

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
مشرق کو جاہل کہہ لیجیے، کم علم، ناعاقبت اندیش سمجھ لیجیے۔۔۔۔۔ دلدل میں دھنسا ہوا مشرقی انسان مکمل طور پر روایت کو نہیں چھوڑ سکتا۔ وہ اپنی لوک ریت، رسم و رواج سے محبت کرتا ہے۔۔۔ شاید وہ دکھ سہتے سہتے اپنی خرابیوں میں راسخ بھی ہو جاتا ہے، لیکن فلاح کی منزل دھندلاتی نہیں۔ سائنس سے دور، ہر لحظہ کی تبدیلی سے ناآشنا، اسکے صبح شام ایک سے گزرتے چلے جاتے ہیں۔ وہ مذہب سے وابستہ رہ کر، صبر کی ڈھال آگے رکھ کر چلتا رہتا ہے۔ ہم انسان کو مذہب کی اصلیت سے چاہے آگاہی نہ ہو وہ قبر پرستی، تعویذ گنڈہ، پیر حضوری میں دن گزارتے ہوئے ہولے ہولے غلاظت کے ڈھیروں میں گزرتے ہوئے مست اور مجذوب کے مرحلوں سے واقف، جسم پر رنگ برنگے منکوں کی مالائیں سجائے فقیر کو سامنے پا کر مشرقی انسان کو اپنی تمام تر بدنصیبی کے باوجود یہ یقین ہو جاتا ہے کہ یہ دنیا دارالمن ہے۔ یہاں انسان کا امتحان مقصود ہےاور حاصل حیات مابعد سے شروع ہوتی ہے۔ کوئی تبدیلی سفر آسان نہیں کر سکتی، کسی قسم کی ترقی انسان کو مکمل طور پر سکون، قناعت پسند، مسرت آشنا نہیں بنا سکتی۔ جب تک اوپر والے کا فضل نہ ہو، کچھ بھی مثبت نہیں ہوتا۔۔۔
 
  • Like
Reactions: Haya_Fatima

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے - میں نے اپنے بابا جی سے پوچھا کہ " جناب دنیا اتنی خراب کیوں ہو گئی ہے ، اتنی مادہ پرست کیوں کر ہو گئی ہے "
تو انہوں نے جواب دیا - " دنیا بہت اچھی ہے - جب ہم اس پر تنگ نظری سے نظر ڈالتے ہیں تو یہ ہمیں تنگ نظر دکھائی دیتی ہے - جب ہم اس پر کمینگی سے نظر دوڑاتے ہیں تو یہ ہمیں کمینی نظر آنے لگتی ہے - جب اسے خود غرضی سے دیکھتے ہیں تو یہ خود غرض ہو جاتی ہے - لیکن جب اسے کھلے دل روشن آنکھ اور محبت بھری نگاہ سے نظر دوڑاتے ہیں تو پھر اسی دنیا میں کیسے پیارے پیارے لوگ نظر آنے لگتے ہیں
 
  • Like
Reactions: Haya_Fatima

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
مرد کا کام عورت کو سمجھنا نہیں ،​

اس کو محسوس کرنا ، اس کی حفاظت کرنا ، اس سے محبّت کرنا ہے -
عورت کو اگر اس بات کا علم ہو جائے کہ مرد اس کو سمجھنے لگا ہے ، یا اس کے جذبات کو جانچنے کا راز پا گیا ہے تو وہ فوراً تڑپ کر جان دے دی گی -

آپ عورت کیساتھ کتنی بھی عقل و دانش کی بات کریں ، کیسے بھی دلائل کیوں نہ دیں ،
اگر اس کی مرضی نہیں ہے تو وہ اس منطق کو کبھی نہیں سمجھے گی -

اس کے ذھن کے اندر اپنی منطق کا ایک ڈرائنگ روم ہوتا ہے ، جسے اس نے اپنی مرضی سے سجایا ہوتا ہے -​

اور وہ اسے روشن کرنے کے لیے باہر کی روشنی کی محتاج نہیں ہوتی -
اس لیے وہ کسی عقل ودانش اور دلائل کے معاملے میں مانگے کی روشنی پر ایمان نہیں رکھتی -
اس نے جو فیصلہ کر لیا ہوتا ہے وہی اس مسئلے کا واحد اور آخری حل ہوتا ہے -
از اشفاق احمد سفر در سفر صفحہ
 
  • Like
Reactions: Zach

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
جو بندہ کسی بہانے یا چالاکی سے ایک الله کے ساتھ وابستہ ہو جاتا ہے ، میں عبادات کی یہاں بات نہیں کر رہا ہوں – میں کوئی زیادہ ماتھا رگڑنے کی بات نہیں کر رہا ہوں – میں صرف یہ بات کر رہا ہوں کسی دن کسی وجہ سے ، کبھی سیر کو نکلے ہوئے ، کسی کوئل کو بولتے ہوئےسنتے ہوئے اگر آپ الله سے وابستہ ہو جائیں چاہے کچھ ساعتوں کے لئے ، تو آپ کے اندر اس قدر طاقت آ جائے گی کہ وہ آپ کے کئی سو سال نکال سکتی ہے -
لیکن ہم اپنی سوچ کے مطابق اور نبیوں کے حکم کے خلاف عبادت سے وابستہ ہو جاتے ہیں ، الله سے وابستہ نہیں ہوتے -
از اشفاق احمد زاویہ ٣ ویلیوز اینڈ سینسرشپ صفحہ
 
Top