3g 4g In Pakistan

  • Work-from-home

Fanii

‎Pяiиcε ♥
VIP
Oct 9, 2013
61,263
16,095
1,313
Moon
تھری جی اور فور جی کی نیلامی 23 اپریل کو کی جائے گی
حکومت پاکستان نے تھری جی کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اور موبائل اپریٹرز سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اور سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اخلاق تارڑ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تھری اور فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، حکام نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم کی نیلامی 23 اپریل کو ہوگی جبکہ تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم کی خریداری کے لئے خواہشمند کمپنیاں سیل شُدہ بڈز 14 اپریل 2014 تک پی ٹی اے کو جمع کرواسکیں گی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کو یہ بات یقینی بنانا ہوگی کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کی سروسز فراہم کی جائیں، انہوں نے چیرمین پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ تھری اور فور جی ٹیکنالوجی اور اس کے فوائد کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے اور اسپیکٹرم کی نیلامی کے تمام مراحل مکمل طور پر صاف وشفاف طریقے سے مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلی نسل کے لئے موبائل نیٹ ورک ترقی(نیکسٹ جنریشن موبائل نیٹ ورک ڈویلپمنٹ) کے لئے پی ٹی اے تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم کی مسابقتی نیلامی کو یقینی بنائے گا۔

__________________
 
  • Like
Reactions: attiya
Top