1.5 Billion Dollars

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
کیوں آئے ہین یہ ڈالر

آج کل پاکستان میں آئے ہو ئے ڈیڑھ ارب ڈالروں پر بڑے سوال اٹھ رہے ہیں- حالانکہ پاکستان میں ڈالر آنا کی روایت کوئی نئی نہیں ہے-جبکہ ہمارے ہاں یہ روایات بھی رہیں ہیں - کہ لوگوں کو پکڑ کے دیتے تھے اور ڈالر ان کو مل جاتے تھے وہ جاتے کونسے اکاؤنٹ تھےاس کے پتہ دینے والوں اور لینے والوں کو اچھی طرح تھا- عوام کو اس وقت پتہ چلا کہ ڈالر آئے تھے جب انہوں نے خود ہی اپنی کتاب میں یہ سوچ کر لکھا کہ ہما را کون کیا بگاڑ سکتا ہے؟

اب بگاڑ اور سنوار کی بات کیا کرنا کہ ہم نےکبھی سود و زیاں دیکھا نہیں ہے جب دیکھا ہے وقتی فائدہ دیکھا ہے-
آج کل باہر بیٹھے لیڈروں کو فوج سے ہمدردی کی بات کرنے شوق ہو گیا ہے- جو فوج کو یہ کہہ رہے ہیں کہ تم کہنا نہیں ماننا ؟ جبکہ فوجی قانون یہ ہے کہ پہلے حکم کی تعمیل کرو ورنہ کورٹ ما رشل ہو جاتا ہےاگر اسکی پارٹی کا کارکن‘ اسکی حکم عدولی کرے تو وہ اس کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں وہ کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے-بہرحال ہمارے سیاستدان وقتا فوقتا فوج کو اکساتے رہے ہیں- بےنطیر کا برقعہ پہن کر جنرل سے ملنا سب کو یاد ہے-

ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنا ہماری سیاست کا چلن بن چکا ہے- یہ جانے بغیر ملک و قوم کا مفاد کیا ہے- یہ لوگ مخالفت برائے مخالفت پر تلے ہوئے ہیں- یہ ڈالر کیوں آئے ہیں- ہر کوئی واویلا مچا رہا ہے-
کیا یہ ڈالر فوجی تعاون کے لئے آئے ہیں- ہم اسی مفروضہ پر بات کرلیتے ہیں- کیا اس طرح کا تعلق کوئی شجرممنوعہ ہے- نہیں جناب ایسی کوئی بات نہیں ہے- زیادہ پرانی بات نہیں روس نے افغانستان پر حملہ کیا تو ضیاءالحق سینہ تان کر کھڑا ہوگیا- روس کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے-جبکہ ہم اسے پاکستان کی سرحدوں سے دور رکھنے میں کامیاب ہوگئے- مشرّف نے امریکہ کا ساتھ دیا مگر اس نے قومی مفاد کو مدنظر نہیں رکھا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے- اگر ہم اپنے عرب دوستوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو اپنے قومی مفاد کو پہلی ترجیح دیں-

مالی امور کے علاوہ ہمیں ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی بہتری کے لئے سوچنا چاہئے- پاکستانیوں کو کفیلوں سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے- اس لئے پاکستانیوں کے ویزا معاملات کو دائریکٹ حکومت سے جوڑ دیا جائے تاکہ وہ کفیلوں کو ادائیگی کرنے سے بچ جائیں- اس کے علاوہ دیگر مسائل ان کے مفاد کو مد نظر رکھکر‘ طے کئے جائیں- ان حکومتوں کو باور کرا دیا جائے اچھے تعلقات قائم رکھنے کے لئے پاکستانیوں کے دل جیتنا ہوگا-
ایک بات ذہن میں رکھیں اگر خطہ میں جنگ کا نقشہ بنایا جا رہا ہے- تو محض اس سے لاتعلق ہوکر ہم جنگ کی تپش سے محفوظ نہیں رہ سکتے ہیں-

کہاں سے آئے ہیں یہ ڈالر‘ کیوں آئے ہیں یہ ڈالر اس پر شور و غوغا کرنے کی بجائے صورتحال کا ادراک کریں- ہماری فوجی موجودگی ہمارے مفاد میں جاسکتی ہے- جو احترام طاقت کو ملتا ہے وہ حماقت کو نہیں ملتا ہے
-​
 
Top