” قومی ترانہ ”

  • Work-from-home

ayaz_sb

Newbie
May 22, 2009
448
389
63
45
Saudi Arab
صدر یحییٰ خان عیش و عشرت کا دلدادہ تھا۔ ایک روز قصرِصدارت میں مشہور خوبصورت اداکارہ ترانہ کو بلوایا ۔ اداکارہ ترانہ صدر یحییٰ سے ملاقات کے لیے اپنی کار پر سوار پریذیڈنٹ ہاؤس پہنچی۔ سنتری نے گاڑی کو بلاروک ٹوک اندر جانے دیا ۔ رات گئے جب ملاقات کے بعد واپس جانے لگی تو مرکزی دروازے پر موجود چاق و چوبند جوان نے اداکارہ ترانہ کو پرزور سیلیوٹ کیا ۔ اس پذیرائی پر اداکارہ ترانہ رک گئی اور سنتری سے پوچھا
” جب میں اندر گئی تھی تو تم نے سیلیوٹ نہیں کیا تھا۔ جب کہ اب واپس جاتے ہوئے تم سیلیوٹ کررہے ہو؟ اسکی کیا وجہ ہے ؟ ”
سپاہی نے بلاجھجک جواب دیا
” میڈم ! داخل ہوتے وقت آپ صرف ترانہ تھیں۔ اب صدرِ مملکت سے ملاقات کے بعد آپ ” قومی ترانہ ” بن چکی ہیں۔ اور قومی ترانے کو سیلیوٹ کرنا میرا فرض ہے
 
Top