۔انصاف کا متلاشی’’60 سالہ شخص‘‘ از گل نوخیز اختر

  • Work-from-home

H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
’’60 سالہ شخص‘‘ کی درخواست۔۔۔تھانیدار کے نام
______

اوئے تھانیدارا۔۔۔مم۔۔۔میرا مطلب ہے تھانیدار صاحب!

میرا نام ’’60 سالہ شخص‘‘ ہے اور میں کسی بھی وقت آرپار ہوسکتا ہوں‘ اگرچہ میں اس وقت لندن میں ہوں لیکن آپ کی تھوڑی سی مدد کا طلبگار ہوں۔

جناب عالی! میری مجبوری ہے کہ میں کھل کے بات نہیں کر سکتا اس لیے ’’پردے میں رہنے دو پردہ نہ اٹھا ؤ‘‘۔

میں ایک سچا اور کھرا پاکستانی ہوں جس کا ثبوت یہ ہے کہ میں نے پاکستانی نیشنیلٹی لینے کے لیے شناختی کارڈ کا فارم بھی بھر دیا لیکن نادرا والے میرا فارم ہر دفعہ عجیب و غریب اعتراضات لگا کر واپس کر دیتے ہیں۔

ابھی پچھلے دنوں میں نے فارم میں اپنی شناختی علامت والے خانے میں لکھا کہ ’’گردن پر تل‘‘۔بدبختوں نے اعتراض لگا دیا کہ’’ تل تو بعد میں دیکھیں گے پہلے گردن دکھاؤ؟‘‘ لاحول ولا قوۃ۔۔۔

الحمد للہ میری ایک عدد گردن بھی ہے اور میں وقت پڑنے پر اسے دلائل کے ساتھ ثابت بھی کر سکتا ہوں۔

تھانیدار صاحب!سکاٹ لینڈ یارڈ والے مجھے مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہے ہیں‘ رات کو میرے گھر کی پچھلی طرف زور سے ’’ہاؤ‘‘ کرکے بھاگ جاتے ہیں

اور کباب سیخ کی طرح میں ساری رات کروٹیں بدلتا رہتا ہوں۔

مجھے مجبوراً بستر کی چادر بدلنی پڑتی ہے۔

ساری دنیا جانتی ہے کہ میں ایک معصوم انسان ہوں‘ میں نے ہمیشہ جابر سلطان کے سامنے ’’کلمہ ناحق‘‘ کہا

اور اپنے ساتھیوں کو ہمیشہ تلقین کی کہ ’’بڑے بے مروت ہیں یہ حسن والے ‘ کہیں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا‘‘۔

آپ کو یہ سن کر خوشی ہوتی کہ آپ کے تھانے میں اس وقت جتنا بھی اسلحہ موجود ہے وہ میرے ساتھیوں نے فراہم کیا ‘

ہم لوگ چونکہ نیکی کے کام میں اپنا نام ظاہر کرنا مناسب نہیں سمجھتے لہذا براہ راست آپ کو اسلحہ گفٹ کرنے کی بجائے کچھ ایسے حالات پیدا کردیے کہ آپ خود ہمارے ساتھیوں سے اسلحہ وصول کرلیں۔

جناب عالی! آپ بھی پولیس والے ہیں‘ لندن پولیس والے آپ کے پیٹی بھائی ہوں گے‘ پلیز کسی کو کہہ کے میرا پرچہ خارج کرائیں۔

میں نے یہاں کے ایک تفتیشی کو آپ کا حوالہ بھی دیا تھا لیکن اُس نے مجھے چھوڑنے کی بجائے انگریزی میں ’’مادر فادر‘‘ کہنا شروع کر دیا۔

تھانیدار صاحب! آپ کو یاد ہے ناں! آپ کو اس سیٹ پر میں نے ہی رکھوایا تھا‘ اب مجھے آپ کی ضرورت آن پڑی ہے‘

اپنے تعلقات استعمال کیجئے اور ایک دفعہ۔۔۔صرف ایک دفعہ مجھے کسی طریقے سے ’’ پاکستان ڈی پورٹ‘‘ کروا دیجئے باقی میں خود سنبھال لوں گا۔

یہاں کسی نے مجھے پکڑنے کی کوشش کی تو میرے ساتھی آگ او رخون کی ندیاں بہا دیں گے۔

لیکن لندن میں ایسا کچھ نہیں ہوسکتا۔

یہاں مجھے بھیانک ترین کیسوں میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ پچھلے دنوں مجھے باقاعدہ گرفتار کرکے پولیس سٹیشن بھی لے جایا گیااور چوبیس گھنٹے تک لتا منگیشکر کے گانے عاطف اسلم کی آواز میں سنے گئے۔

مجھ پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی‘ مجھے کہا گیا کہ تم ہی’’ون پاؤنڈ فش‘‘ کے نغمہ نگار ہو۔

میں نے بے بسی سے کہا کہ ’’حضور ! میں نغمہ نگار نہیں صرف ہلکا پھلکا گلوکار ہوں بلکہ جب سے چھاپے پڑنے شروع ہوئے ہیں گلوکاری سے بھی کنارہ کش ہوگیا ہوں کیونکہ جب میں تان لگاتا ہوں تو لوگ لندن کی ون فائیو پر کال کردیتے ہیں

کہ ہمارے ہمسائے میں کچھ عجیب وغریب ہورہاہے۔‘‘

تھانیدار صاحب!میں بذریعہ ڈاک یہ درخواست آپ کو بھیج رہا ہوں‘ آپ اگر اس کڑے وقت میں میرے کام آگئے تو میں آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھولوں گا

‘ بصورتِ دیگر میں آپ کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

خدا کے لیے مجھے یہاں سے نکلوانے میں مدد کیجئے‘ دو تین طریقے میں نے سوچے ہیں اگر ان میں سے کوئی قابل عمل ہوتو وقت ضائع کیے بغیر فوراً کرلیجئے۔

پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ اپنے ساتھ بیس پچیس پولیس والے لے کر لندن آجائیے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی ساری ٹیم کو چھتر لگاتے ہوئے ہتھکڑیاں لگا کر ساتھ لے جائیے۔

دوسرا اور تیسرا طریقہ بھی یہی ہے۔

میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ آج کل کس قدر پریشان ہوں‘ رات کو خواب بھی عجیب عجیب سے آنے شروع ہوگئے ہیں‘ ابھی دو دن پہلے میں نے خواب میں خود کو ’’ہائی نیک‘‘ خریدتے ہوئے دیکھا۔۔۔

آپ خود سوچیں ہائی نیک تو لمبی گردن والے پہنتے ہیں‘ مجھے ایسا خواب کیوں آیا‘ کل رات والا خواب بھی بڑا بھیانک تھا‘

کیا دیکھتا ہوں کہ حکومت پاکستان نے لندن پولیس کو ’’دوانسانی شکل والے ہینڈ گرنیڈ‘‘ تحفے میں بھیجے ہیں جو ایک عرصے سے وہ اپنے پاس سنبھال کر رکھے ہوئے تھے۔

آپ پوچھیں گے کہ اِس خواب کاکیا مطلب ہوا؟

میرے بھائی اس کا ایک ہی مطلب ہے کہ عنقریب گٹکوں پر یہ شعر پڑھا جانے والا ہے کہ ’’جس دھج سے کوئی لندن کو چلا وہ شان سلامت رہتی ہے‘‘۔

تھانیدار صاحب! آپ چاہیں تو کسی ایجنٹ سے بات کرکے مجھے کنٹینر میں بند کروا کے ساؤتھ افریقہ بھی بھجوا سکتے ہیں‘

اس سلسلے میں ’’کنٹینر والی سرکار‘‘ سے ضرور رابطہ کیجئے گا ‘

میں ان کے عاشقوں میں سے ہوں لیکن حالات ایسے ہیں کہ میں کھل کر ان کی قدم بوسی نہیں کر سکتا۔

اگر آپ نے اپنے تعلقات استعمال کرکے مجھے ساؤتھ افریقہ بھجوا دیا تو میں وہاں پہنچتے ہی آپ کو شکریہ کی ایک مسڈ کال دوں گا کیونکہ فی الحال میں تہی دامن ہوں‘ سارے پیسے کم بخت لندن پولیس لے گئی ہے میرے پاس تو نمکو منگوانے کے لیے بھی پیسے نہیں بچے۔

لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں ‘ دو تین ماہ تک بڑی عید آرہی ہے‘ قربانی کی کھالوں کا 20 فیصد آپ کا۔۔۔!!!

لیکن اگر آپ یہ کام بھی نہ کرسکیں تو پھر اتنا ضرور کیجئے کہ اُن ’’دو انسانی شکل والے گرنیڈ‘‘ کو تلاش کیجئے‘ وہ آپ ہی کی کسی خفیہ جگہ پر رکھے ہوئے ہیں‘

آپ نے بس ان کو ڈھونڈ کر ان کی پن نکال دینی ہے‘ باقی میں خود ہی سنبھال لوں گا۔

آپ کو تو پتا ہے وطن کی محبت مجھ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے‘ میں نے اسی لیے یہاں کی امیگریشن لی تھی تاکہ میرا وطن کچھ تو صاف ہوسکے۔

لیکن یہاں آکر احساس ہوا کہ یہ لوگ کتنے گھٹیا ہیں‘ اِن کی پولیس کا حال دیکھیں کہ میری کمائی بھی سمیٹ کر نکل گئی۔مجھے اندازہ ہے کہ میری بے بسی کی داستان سن کر آپ کی آنکھیں نم ہوچکی ہوں گی اور آپ اس وقت ٹشو پیپر سے اپنی آنکھیں صاف کر رہے ہوں گے۔

میرا بھی یہی حال ہے‘ دل کرتا ہے پھوٹ پھوٹ کر روؤں لیکن نہیں روتا کیونکہ ایک دفعہ سب کے سامنے رویا تھا تو لوگ دھاڑیں مار مار کر ہنسنے لگے تھے۔

یاد رکھئے گامیں نے اپنی درخواست آپ کے روبرو پیش کر دی ہے‘ مجھے پاکستانی قانون کی مدد چاہیے لندن والے قانون کی نہیں‘ یہ لوگ انصاف کے دشمن ہیں حالانکہ سیدھا سیدھا انصاف یہ ہے کہ مجھے ہر کیس سے نہ صرف باعزت بری کر دیا جائے

بلکہ میری لوٹی ہوئی رقم(جو لندن پولیس نے لوٹی ہے) بھی واپس دلائی جائے۔۔۔

اوہ مائی گاڈ۔۔۔ابھی ابھی مجھے اچانک چھت پر کسی کے دبے پاؤں چلنے کی آواز آئی ہے۔۔۔

مم۔۔۔ فقط ۔۔۔انصاف کا متلاشی’’60 سالہ شخص‘‘۔

@Don @Pari @Hoorain @RedRose64 @Mahen @STAR24 @Sariya @Mystery
@Abidi @Shizu @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Janan
@NamaL @Fa!th @MSC @~Ambitiou$ Girl~ @Armaghankhan @yoursks @SaaD_KhaN @thefire1
@Hira_Khan @MIS_MaHa @zulfi_kulfi @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo
@shzd @~Bella~ @Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon
@Rubi @*fajar* @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib
@S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya
@Aayat @italianVirus @Aa$hi @saviou @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786
@Pakistani_angel @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @Shiraz-Khan @Dua001
@Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Leeza_Rose @Noorjee @hafaz @Miss_Tittli
@Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail
@errorsss @raaz the secret @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy
@saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality @illusionist @DesiGirl @huny
@Hudx @StunninG_BeauTy @Zia_Hayderi @maryamtaqdeesmo @Fadiii @minaahil @UbedThaheem @Fanii @naazii
@Fantasy @fatimanoor @doubleaful @NailaRubab @Taunsvi @Ziddi_anGel @CuteGenius

  • Like
Reactions: whiteros

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
Wahhh...
Umdaa writing Skills.... Waise Janab kuch nahi kehte :D
Great Sharing bhai :-bd
 
H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313
Wahhh...
Umdaa writing Skills.... Waise Janab kuch nahi kehte :D
Great Sharing bhai :-bd

in janab ko Pakistan me .. sirf koi Yeh keh de.. ke " Parde me rehny do..." to log pehchaan jaty hen :p

thanks for liking :)
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
کیا 60 سالہ شخص ہمیشہ ساٹھ کا ہی رہے گا- اب تو اکسٹھ کا ہوگیا ہوگا- وہاں بھی مک مکا ہوجاتا ہوگا- ان کی قومی سلامتی کی پالیسی ہوتی ہے اس کے تحت سب کچھ طے ہوجاتا ہے- یہ مخصوص کوڈ ہے جس پر یہ لگ جائے وہاں عدالت اور پولیس سب اسکو نظر انداز کر دیتے ہیں-
یہ ہماری خوش فہمی ہے وہان انصاف ہی انصاف ہوتا ہے
-​
 
Shiraz-Khan

Super Magic Jori
Hot Shot
Oct 27, 2012
18,264
15,551
1,313
’’60 سالہ شخص‘‘ کی درخواست۔۔۔تھانیدار کے نام
______

اوئے تھانیدارا۔۔۔مم۔۔۔میرا مطلب ہے تھانیدار صاحب!

میرا نام ’’60 سالہ شخص‘‘ ہے اور میں کسی بھی وقت آرپار ہوسکتا ہوں‘ اگرچہ میں اس وقت لندن میں ہوں لیکن آپ کی تھوڑی سی مدد کا طلبگار ہوں۔

جناب عالی! میری مجبوری ہے کہ میں کھل کے بات نہیں کر سکتا اس لیے ’’پردے میں رہنے دو پردہ نہ اٹھا ؤ‘‘۔

میں ایک سچا اور کھرا پاکستانی ہوں جس کا ثبوت یہ ہے کہ میں نے پاکستانی نیشنیلٹی لینے کے لیے شناختی کارڈ کا فارم بھی بھر دیا لیکن نادرا والے میرا فارم ہر دفعہ عجیب و غریب اعتراضات لگا کر واپس کر دیتے ہیں۔

ابھی پچھلے دنوں میں نے فارم میں اپنی شناختی علامت والے خانے میں لکھا کہ ’’گردن پر تل‘‘۔بدبختوں نے اعتراض لگا دیا کہ’’ تل تو بعد میں دیکھیں گے پہلے گردن دکھاؤ؟‘‘ لاحول ولا قوۃ۔۔۔

الحمد للہ میری ایک عدد گردن بھی ہے اور میں وقت پڑنے پر اسے دلائل کے ساتھ ثابت بھی کر سکتا ہوں۔

تھانیدار صاحب!سکاٹ لینڈ یارڈ والے مجھے مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہے ہیں‘ رات کو میرے گھر کی پچھلی طرف زور سے ’’ہاؤ‘‘ کرکے بھاگ جاتے ہیں

اور کباب سیخ کی طرح میں ساری رات کروٹیں بدلتا رہتا ہوں۔

مجھے مجبوراً بستر کی چادر بدلنی پڑتی ہے۔

ساری دنیا جانتی ہے کہ میں ایک معصوم انسان ہوں‘ میں نے ہمیشہ جابر سلطان کے سامنے ’’کلمہ ناحق‘‘ کہا

اور اپنے ساتھیوں کو ہمیشہ تلقین کی کہ ’’بڑے بے مروت ہیں یہ حسن والے ‘ کہیں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا‘‘۔

آپ کو یہ سن کر خوشی ہوتی کہ آپ کے تھانے میں اس وقت جتنا بھی اسلحہ موجود ہے وہ میرے ساتھیوں نے فراہم کیا ‘

ہم لوگ چونکہ نیکی کے کام میں اپنا نام ظاہر کرنا مناسب نہیں سمجھتے لہذا براہ راست آپ کو اسلحہ گفٹ کرنے کی بجائے کچھ ایسے حالات پیدا کردیے کہ آپ خود ہمارے ساتھیوں سے اسلحہ وصول کرلیں۔

جناب عالی! آپ بھی پولیس والے ہیں‘ لندن پولیس والے آپ کے پیٹی بھائی ہوں گے‘ پلیز کسی کو کہہ کے میرا پرچہ خارج کرائیں۔

میں نے یہاں کے ایک تفتیشی کو آپ کا حوالہ بھی دیا تھا لیکن اُس نے مجھے چھوڑنے کی بجائے انگریزی میں ’’مادر فادر‘‘ کہنا شروع کر دیا۔

تھانیدار صاحب! آپ کو یاد ہے ناں! آپ کو اس سیٹ پر میں نے ہی رکھوایا تھا‘ اب مجھے آپ کی ضرورت آن پڑی ہے‘

اپنے تعلقات استعمال کیجئے اور ایک دفعہ۔۔۔صرف ایک دفعہ مجھے کسی طریقے سے ’’ پاکستان ڈی پورٹ‘‘ کروا دیجئے باقی میں خود سنبھال لوں گا۔

یہاں کسی نے مجھے پکڑنے کی کوشش کی تو میرے ساتھی آگ او رخون کی ندیاں بہا دیں گے۔

لیکن لندن میں ایسا کچھ نہیں ہوسکتا۔

یہاں مجھے بھیانک ترین کیسوں میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ پچھلے دنوں مجھے باقاعدہ گرفتار کرکے پولیس سٹیشن بھی لے جایا گیااور چوبیس گھنٹے تک لتا منگیشکر کے گانے عاطف اسلم کی آواز میں سنے گئے۔

مجھ پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی‘ مجھے کہا گیا کہ تم ہی’’ون پاؤنڈ فش‘‘ کے نغمہ نگار ہو۔

میں نے بے بسی سے کہا کہ ’’حضور ! میں نغمہ نگار نہیں صرف ہلکا پھلکا گلوکار ہوں بلکہ جب سے چھاپے پڑنے شروع ہوئے ہیں گلوکاری سے بھی کنارہ کش ہوگیا ہوں کیونکہ جب میں تان لگاتا ہوں تو لوگ لندن کی ون فائیو پر کال کردیتے ہیں

کہ ہمارے ہمسائے میں کچھ عجیب وغریب ہورہاہے۔‘‘

تھانیدار صاحب!میں بذریعہ ڈاک یہ درخواست آپ کو بھیج رہا ہوں‘ آپ اگر اس کڑے وقت میں میرے کام آگئے تو میں آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھولوں گا

‘ بصورتِ دیگر میں آپ کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

خدا کے لیے مجھے یہاں سے نکلوانے میں مدد کیجئے‘ دو تین طریقے میں نے سوچے ہیں اگر ان میں سے کوئی قابل عمل ہوتو وقت ضائع کیے بغیر فوراً کرلیجئے۔

پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ اپنے ساتھ بیس پچیس پولیس والے لے کر لندن آجائیے اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی ساری ٹیم کو چھتر لگاتے ہوئے ہتھکڑیاں لگا کر ساتھ لے جائیے۔

دوسرا اور تیسرا طریقہ بھی یہی ہے۔

میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ آج کل کس قدر پریشان ہوں‘ رات کو خواب بھی عجیب عجیب سے آنے شروع ہوگئے ہیں‘ ابھی دو دن پہلے میں نے خواب میں خود کو ’’ہائی نیک‘‘ خریدتے ہوئے دیکھا۔۔۔

آپ خود سوچیں ہائی نیک تو لمبی گردن والے پہنتے ہیں‘ مجھے ایسا خواب کیوں آیا‘ کل رات والا خواب بھی بڑا بھیانک تھا‘

کیا دیکھتا ہوں کہ حکومت پاکستان نے لندن پولیس کو ’’دوانسانی شکل والے ہینڈ گرنیڈ‘‘ تحفے میں بھیجے ہیں جو ایک عرصے سے وہ اپنے پاس سنبھال کر رکھے ہوئے تھے۔

آپ پوچھیں گے کہ اِس خواب کاکیا مطلب ہوا؟

میرے بھائی اس کا ایک ہی مطلب ہے کہ عنقریب گٹکوں پر یہ شعر پڑھا جانے والا ہے کہ ’’جس دھج سے کوئی لندن کو چلا وہ شان سلامت رہتی ہے‘‘۔

تھانیدار صاحب! آپ چاہیں تو کسی ایجنٹ سے بات کرکے مجھے کنٹینر میں بند کروا کے ساؤتھ افریقہ بھی بھجوا سکتے ہیں‘

اس سلسلے میں ’’کنٹینر والی سرکار‘‘ سے ضرور رابطہ کیجئے گا ‘

میں ان کے عاشقوں میں سے ہوں لیکن حالات ایسے ہیں کہ میں کھل کر ان کی قدم بوسی نہیں کر سکتا۔

اگر آپ نے اپنے تعلقات استعمال کرکے مجھے ساؤتھ افریقہ بھجوا دیا تو میں وہاں پہنچتے ہی آپ کو شکریہ کی ایک مسڈ کال دوں گا کیونکہ فی الحال میں تہی دامن ہوں‘ سارے پیسے کم بخت لندن پولیس لے گئی ہے میرے پاس تو نمکو منگوانے کے لیے بھی پیسے نہیں بچے۔

لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں ‘ دو تین ماہ تک بڑی عید آرہی ہے‘ قربانی کی کھالوں کا 20 فیصد آپ کا۔۔۔!!!

لیکن اگر آپ یہ کام بھی نہ کرسکیں تو پھر اتنا ضرور کیجئے کہ اُن ’’دو انسانی شکل والے گرنیڈ‘‘ کو تلاش کیجئے‘ وہ آپ ہی کی کسی خفیہ جگہ پر رکھے ہوئے ہیں‘

آپ نے بس ان کو ڈھونڈ کر ان کی پن نکال دینی ہے‘ باقی میں خود ہی سنبھال لوں گا۔

آپ کو تو پتا ہے وطن کی محبت مجھ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے‘ میں نے اسی لیے یہاں کی امیگریشن لی تھی تاکہ میرا وطن کچھ تو صاف ہوسکے۔

لیکن یہاں آکر احساس ہوا کہ یہ لوگ کتنے گھٹیا ہیں‘ اِن کی پولیس کا حال دیکھیں کہ میری کمائی بھی سمیٹ کر نکل گئی۔مجھے اندازہ ہے کہ میری بے بسی کی داستان سن کر آپ کی آنکھیں نم ہوچکی ہوں گی اور آپ اس وقت ٹشو پیپر سے اپنی آنکھیں صاف کر رہے ہوں گے۔

میرا بھی یہی حال ہے‘ دل کرتا ہے پھوٹ پھوٹ کر روؤں لیکن نہیں روتا کیونکہ ایک دفعہ سب کے سامنے رویا تھا تو لوگ دھاڑیں مار مار کر ہنسنے لگے تھے۔

یاد رکھئے گامیں نے اپنی درخواست آپ کے روبرو پیش کر دی ہے‘ مجھے پاکستانی قانون کی مدد چاہیے لندن والے قانون کی نہیں‘ یہ لوگ انصاف کے دشمن ہیں حالانکہ سیدھا سیدھا انصاف یہ ہے کہ مجھے ہر کیس سے نہ صرف باعزت بری کر دیا جائے

بلکہ میری لوٹی ہوئی رقم(جو لندن پولیس نے لوٹی ہے) بھی واپس دلائی جائے۔۔۔

اوہ مائی گاڈ۔۔۔ابھی ابھی مجھے اچانک چھت پر کسی کے دبے پاؤں چلنے کی آواز آئی ہے۔۔۔

مم۔۔۔ فقط ۔۔۔انصاف کا متلاشی’’60 سالہ شخص‘‘۔

@Don @Pari @Hoorain @RedRose64 @Mahen @STAR24 @Sariya @Mystery
@Abidi @Shizu @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Janan
@NamaL @Fa!th @MSC @~Ambitiou$ Girl~ @Armaghankhan @yoursks @SaaD_KhaN @thefire1
@Hira_Khan @MIS_MaHa @zulfi_kulfi @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo
@shzd @~Bella~ @Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon
@Rubi @*fajar* @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib
@S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya
@Aayat @italianVirus @Aa$hi @saviou @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786
@Pakistani_angel @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @Shiraz-Khan @Dua001
@Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Leeza_Rose @Noorjee @hafaz @Miss_Tittli
@Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail
@errorsss @raaz the secret @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy
@saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality @illusionist @DesiGirl @huny
@Hudx @StunninG_BeauTy @Zia_Hayderi @maryamtaqdeesmo @Fadiii @minaahil @UbedThaheem @Fanii @naazii
@Fantasy @fatimanoor @doubleaful @NailaRubab @Taunsvi @Ziddi_anGel @CuteGenius

Bhai kalma parhlo :p
 
Top