یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر

  • Work-from-home

Princess Mahi

Newbie
Dec 19, 2009
6,698
2,761
0
یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر

یوں تو سارے نبی محترم ہیں مگر سرور انبیاء تیری کیا بات ہے
رحمت دو جہاں اک تری ذات ہے اے حبیب خدا تیری کیا بات ہے

تیری کون و مکاں پہ نکھار آگیا سب کی بے چینیوں کو قرار آ گیا
مرحبا مرحبا ہر کسی نے کہا آمد مصطفٰی تیری کیا بات ہے

چار سو رحمتوں کی گھٹا چھا گئی جیسے گلشن میں فصل بہار آگئی
دل کا غنچہ کھلا اسم اعظم ملا ذکر صلے علٰی تیری کیا بات ہے

حضرت آمنہ کے دلارے نبی غم ذدہ امتوں کے سہارے نبی
روز محشر کہے گی یہ خلق خدا سب کے مشکل کشا تیری کیا بات ہے

ہر قدم رحمتوں کا خزینہ ملا جب گلے سے ہوائے مدینہ ملے
عرشیوں کی ندا فرشتوں کی صدا اے در مصطفٰی تیری کیا بات ہے

جو تمنا تھی دل کی وہ پوری ہوئی پھر در مصطفٰی کی حضوری ملی
ہر جگہ پہ حضوری حضوری ہوئی اے نبی کے گدا تیری کیا بات ہے
 
  • Like
Reactions: Envy and nrbhayo
Top