ہیکرز کس طرح کام کرتےہیں

  • Work-from-home

Dreamy Boy

Tm Lecturar
Banned
Oct 31, 2009
33,484
10,995
1,313
Pakistan
ہیکرز کس طرح کام کرتے
ہیں
----------------------------------------------
----------------------------------
انٹرنیٹ سیکیورٹی کے
مسائل کی نوعیت ہو سکتی
ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ
بظاہر کسی عام اور بے ضرر
سی ای میل کے ساتھ آنے
والی کوئی اٹیچ منٹ ایک
کلک کے ساتھ ہی متحرک
ہوکر کمپیوٹر پر حملہ
کردیتی ہے۔ اس کے نتیجے
میں یا تو کمپیوٹر میں
کوئی پیچیدہ وائرس داخل
ہوکر اس کے اندرونی سسٹم
کو نقصان پہنچاتا ہے یا پھر
اس کے ذریعے کمپیوٹر میں
موجودمعلومات چوری کرنے کی
کوشش کی جاتی ہے۔
ای میل ایسا ایک عام ذریعہ ہے
جس کی مدد سےہیکر پرسنل
کمپیوٹرز کا کنٹرول حاصل
کرتے ہیں۔
وائرس یا Malicious سافٹ ویر
کی مدد سے ہیکرز ایک
پرسنل کمپیوٹر کو بڑے
روبوٹ نیٹ ورک یا بوٹ نیٹ
کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
جسے بعد میں ریموٹ کنٹرول
کے ذریعے بڑے حملے کے لیے
استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بہت سے گھریلو کمپیوٹرز
پر مناسب یا تازہ ترین
سیکیورٹی سافٹ ویر نہیں
ہوتے۔
کمپیوٹر کے ماہرین کو یاد
رکھنا چاہیے کہ جیسے
جیسے ٹیکنالوجی ترقی
کرتی ہے۔ ہیکرز اس کو توڑے
کے طریقے بھی ڈھونڈھ
لیتے ہیں۔ اس لیے سافٹ
ویر اپ ڈیٹس نہایت اہم ہیں۔
چاہے وہ گھر کے کمپیوٹرز
ہوں حکومتی یا کارپوریٹ
کمپیوٹرز ہوں۔
جیسے شروع میں گاڑیوں
میں عام حفاظتی انتظامات
نہیں ہوتے تھے، اسی طرح
بہت سے ادارے سائبر
سیکیورٹی اسی وقت شامل
کرتے ہیں جب انہیں اس کی
ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ دنیا کی سب سے
پہلی تیار ہونے والی گاڑی
کو دیکھیں تو اس میں نہ تو
سیٹ بیلٹس تھیں نہ ہی
اس میں ونڈ شیلڈ تھی۔ آپ
کسی چیز کو ٹکڑ مارا دیں
تو۔۔۔۔۔مگر وقت گزرنے کے
ساتھ ہم نے کیاکچھ
تبدیلیاں کی ہیں ۔ہم نے
ماضی میں جو سیکھا ہے اس
کی بنیاد پر مستقبل کی
توقع کرنا سیکھی ہے۔
کسی کمپیوٹر سسٹم میں
ہیکرز کے داخل ہوجانے کے
بعد وہ کیا کچھ کرسکتے
ہیں، آپ اس کا تصور بھی
نہیں کرسکتے۔
سائبر حموں کا مقصد چیزوں
کو درہم برہم کرنا ہے۔یہ اس
سے ذرا مختلف ہے جس کے
بارے میں لوگ فکر مند ہیں۔
لیکن اگر آپ ایک ملک کو
نقصان پہنچانا چاہتے ہیں
تو آپ کو چیزیں ایسے
طریقے سے خراب کرنا ہوں گی
کہ انہیں ٹھیک کرنے میں
زیادہ وقت لگے۔
ضروری انفراسٹرکچر کو
بچانے کی حکمتِ عملی کی
تیاری میں توانائی اور ابلاغ
کے ذرائع سب سے اہم ہیں۔ اور
یہ بھی ذہن میں رہنا چاہیے
کہ سائبر خطروں سے نمٹنے
کے لیے کوئی ایک حل نہیں
ہے۔
سائبر جرائم کا مقابلہ ایک
مسلسل جنگ ہے جو کبھی
ختم نہیں ہو گی
اپنے آپ اور اپنے کمپیوٹر کو
ہیکرز سے محفوظ رکھنے کے
لیے کوئی عمدہ سوفٹ وئیر
یا فائر وال ضرور استعمال
کریں تاکہ ہیکرزسے محفوظ
رہیں
 
Top