ہرے مصالحے کی مچھلی

  • Work-from-home

ayesha.ch

Newbie
Oct 18, 2009
640
344
0
Duniya mein
ہرے مصالحے کی مچھلی

اجزاء:
ثابت مچھلی ---- ڈیڑھ کلو
نمک ---- حسب ذائقہ
لہسن ---- چار سے چھ جوئے
ٹماٹر ---- دو عدد درمیانے
گرم مصالحہ پسا ہوا ---- ایک چائے کا چمچ
سرکہ ---- تین کھانے کے چمچ
تازہ ناریل (پیس لیں) ---- چار کھانے کے چمچ
کڑی پتہ ---- پانچ سے چھ عدد
ہری مرچیں ----- آٹھ سے دس عدد
ہرا دھنیا ---- دو گٹھی
لیموں کا رس ---- چار سے چھ کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل---- تلنے کے لیے

ترکیب:
پانی میں نمک اور ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملا کر مچھلی اس میں دھو لیں- مچھلی پر دو سے تین کھانے کے چمچ لیموں کا رس اچھی طرح لگائیں اور پھر ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں- اس دوران ہرا مصالحہ تیار کر لیں-

ٹماٹروں کو لہسن٬ ناریل٬ ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ بلینڈر میں پیس لیں- پھر اس میں نمک اور گرم مصالحہ ملا کر رکھ لیں-

دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ سے نظر آنے لگے- پھر چولہے سے اتار کر بقیہ لیموں کا رس ملا لیں- ہرا مصالحہ تیار ہے-

کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں- مچھلی کو ہرا سنہرا ہونے تک ڈیپ فرائی کر کے نکال لیں-

فرائنگ پین یا دیگچی میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر مچھلی کو اس میں رکھیں- پھر اس میں بھنا ہوا مصالحہ ڈال دیں-

کڑی پتہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر (دم پر) پکائیں- آخر میں لیموں کا رس چھڑک دیں-
__________________
 
  • Like
Reactions: Cinderella
Top