گوگل کی بہن گوجی

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313

چین میں سماجی نیٹ ورکنگ اور سرچ کے لیے گوگل کی ہی طرح کی ایک نئی ویب سائٹ گوجی نام سے منظر عام پر آئی ہے۔
اس نئی سائٹ کی برانڈنگ ہو بہو گوگل کی ہی طرح ہے اور اس کا اختتامی تلفظ ?جی? میندرن زبان ?جیجی? کے طرز پر ہے جس کا مطلب بڑی بہن ہوتا ہے۔
گوجی پر سرچ کے نتائج چینی اصول و ضوابط کے تحت فلٹر ہو کر آتے ہیں اور اس میں حساس قسم کا مواد ظاہر نہیں ہوتا۔
گوگل نے حال ہی میں چین کی اس طرح کی پابندیوں پر اعتراض کیا تھا لیکن یہ نئی سائٹ چینی اصولوں پر کار بند ہے تاکہ وہ اپنا آپریشن وہاں جاری رکھ سکے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس نئی سائٹ پر ایک پیغام کچھ اس طرح لکھا ہے ?بھائی کے نا جانے کے فیصلے سے بہن بہت خوش تھی۔?
اس ماہ کے اوائل میں گوگل نے کہا تھا کہ چین میں ہیکرز نے ایک بڑے سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے ای میل اکاؤنٹس میں مداخلت کے لیے اس کی سائٹ کو ہیک کر لیا تھا۔
ایسا لگتا ہے کہ اس میں لفظ ?گوجی? بہن کے لیے استعمال کیا گیا ہے جبکہ لفظ گوگل میندرن زبان میں گیجی کے طور پر استعمال ہوا جس کے معنی بھائی کے ہیں۔
لیکن گوگل نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top