گوشت اور سبزی کا پلاؤ

  • Work-from-home

Princess Mahi

Newbie
Dec 19, 2009
6,698
2,761
0
گوشت اور سبزی کا پلاؤ
اجزاء:
مٹر ایک پاؤ
چاول آدھ کلو
گھی ایک پاؤ
گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون
لہسن ایک پوتھی
پیاز ایک پاؤ
گاجر آدھ پاؤ
آلو ایک پاؤ
ادرک آدھ چھٹانک
دہی آدھ پاؤ
نمک و سرخ مرچ حسب پسند

ترکیب:
آلو، مٹر اور گاجر کو صاف کر کے گول قتلے کاٹ کر ابال کر رکھ لیں۔ ایک برتن میں گھی ڈال کر پیاز ڈال کر اسے سرخ کر لیں۔ پیاز کو نکال کر پیس لیں اور الگ رکھ دیں۔ اب گھی میں گوشت ڈال کر بھونیں۔ جب گوشت کا رنگ بادامی ہو جائے تو لہسن اور ادرک پیس کر ڈال دیں۔ چند منٹ کے بعد جو پیاز سرخ کر کے پیس لیا تھا وہ اس میں ڈال دیں اور ساتھ ہی پسا ہوا گرم مصالحہ، نمک اور سرخ مرچ ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ جب گھی تر آئے تو ایک پیالی پانی ڈال دیں تاکہ گوشت گل جائے۔ اس کے بعد نیچے اتار لیں۔ کسی دوسری دیگچی میں چاولوں کو ابال لیں۔ چاول تین حصے گلے ہوئے ہوں۔ اب ایک بڑے برتن میں چاول کی تہہ، پھر مٹر اور آلو اور گاجر کی تہہ اسی طرح تہیں لگائیں اور آنچ دھیمی کر دیں۔ بیس منٹ کے بعد اتار لیں لذیذ پلاؤ تیار ہے۔


 
  • Like
Reactions: Dreamy Boy
Top