گارڈن آف ٹائم‘ فیس بک پر مقبول ترین گیم

  • Work-from-home

yoursks

Always different.., Confirm
VIP
Jul 22, 2008
17,222
8,013
1,113
دعاؤں میں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے’گارڈنز آف ٹائم‘ کو سنہ دو ہزار گیارہ کی سب سے مقبول ترین گیم قرار دیا ہے۔

فیس بک کے اعدادوشمار کے مطابق ڈزنی لینڈ کی گارڈنز آف ٹائم نے یانگ کی سٹی ویل کی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔


فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ایسی گیمز کو فوقیت دیتی ہے جسے کھیلنے سے اس کے صارفین کو سب سے زیادہ تسکین ملے۔
ٹیکنالوجی بلاگ ’دی کرنچ‘ نے فیس بک کے اس اعلان پر تنقید کی ہے تاہم دیگر مبصرین کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ شاید اپنی سفارشات کو پروموٹ کرنا چاہتی ہے۔
گارڈنز آف ٹائم کھیلنے والے افراد نے اس کے ڈیزائن کی تعریف کی ہے تاہم متعدد انٹرنیٹ بلاگرز نے اس گیم کو فیس بک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سٹی ویل فیس بک کی فہرست میں تیسرے جبکہ دی سمز سوشل دوسرے نمبر پر ہے۔


فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فہرست فیس بک کے ایک لاکھ سے زیادہ ماہانہ سرگرم صارفین کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔
اینڈرز اینلاسز کے انٹرنیٹ سربراہ ایئن موڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ گارڈنز آف ٹائم کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اسے کھیلنے والے افراد اپنے دوستوں کو اس گیم کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
 
Top