کیا آپ یہ جانتی ہیں

  • Work-from-home

Guriya_Rani

❥❥ღ ☆º ❥❥SuB Ki LaAdAli GuRiYa❥❥ღ ☆º ❥❥
VIP
Oct 18, 2013
24,325
8,905
1,313
کیا آپ یہ جانتی ہیں کہ نیل پالش لگانے کے بعد وضو یا غسل نہیں ہوتا؟

ناخنوں پر نیل پالش کی ایک پوری تہ جم جاتی ہے جس سے وہاں پانی نہیں پہنچ پاتا۔ کسی ایک عضو کا بال برابر حصّہ بھی خشک رہ جائے جہاں پانی نہیں پہنچا، تو وضو یا غسل مکمل نہیں ہوتا، بندہ ناپاک رہتا ہے۔

نیل پالش لگانے کے بعد چونکہ اسے اتارنا وقت طلب ہوتا ہے اس لیے اکثر بلکہ لازماً سُستی ہو جاتی ہے اور نماز رہ جاتی ہے۔ اور نماز کا ضائع کرنا کفر کرنے کے مترادف ہے۔

آپ سب یہ تو جانتی ہیں کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔ ذرا سوچیں اگر اسی حالت میں موت آ گئی تو آپ کی میت کو غسل کرانے کے باوجود آپ ناپاک ہی رہیں گی کیونکہ مرنے کے بعد جسم ٹھنڈا ہونے پر نیل پالش نہیں اتر سکے گی۔

لہٰذا میری سب خواتین سے گزارش ہے کہ نیل پالش کا استعمال نہ کیجئے۔ ایک تو نماز ادا نہیں ہو گی اور دوسرا اگر اسی حالت میں موت آ گئی تو الله کے حضور ناپاکی کی حالت میں پیش ہوں گی۔ اس کے بعد کیا ہو گا؟
سوچئے گا ضرور۔۔!!

@[USERGROUP=109]Tag_TM[/USERGROUP]
 
  • Like
Reactions: Manxil
Top