کیا آپ گلیکسی ایس سیون خریدنا چاہتے ہیں تو درجہ ذیل باتیں آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیں

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
سام سنگ کمپنی نے نیا شاہکار گلیکسی سیریز کے نئے سمارٹ فونز S7 اور S7 Edge متعارف کرا دیئے اور شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ کمپنی نے ان فونز کی خریداری کے خواہشمندوں کیلئے ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی ہے اور اگر آپ بھی انہیں خریدنے کے خواہشمند ہیں تو پھر آپ کیلئے یہ 5 باتیں جاننا انتہائی ضروری ہیں۔

کیاگلیگسی S7اور EdgeS7S7 واقعی واٹر پروف ہے؟
سام سنگ کمپنی نے ایک بار پھر اپنے سمارٹ فون میں واٹر پروف فیچر شامل کیا ہے اور یہ پانی کے اندر بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔ واٹر پروف کیلئے اس کی ریٹنگ IP68 ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ 1.5 میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک محفوظ رہ سکتا ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ واٹر پروف ہونے کا ٹیسٹ صاف پانی میں کیا جاتا ہے اس لئے انہیں سمندر کے نمکین پانی میں اپنے ساتھ لے جانا عقلمندی نہیں ہو گی۔

کیاگلیگسی S7اور EdgeS7 کا کیمرہ پہلے ماڈلز کی نسبت بہتر ہے؟
سام سنگ کی جانب سے S7 اور S7 Edge میں شامل کیا گیا کیمرہ اگرچہ 12 میگاپکسل ہے جو S6 سے 4 میگا پکسل کم ہے لیکن اس کے باوجود یہ کہیں بہتر ہے۔ اس میں شامل ڈوول پکسل فیچر زیادہ تیزی سے فوکس کرنے اوررات کے وقت بہتر تصاویر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موشن پینوراما فیچر بھی شامل کیا گیا ہے اور اب پینوراما تصاویر کو حرکت دینا بھی آسان ہو گیا ہے۔ ان کے فرنٹ پر ایک 5 میگاپکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ لگایا گیا ہے جو سیلفیز لینے کیلئے بہترین ہے۔

گلیگسی S7اور EdgeS7قیمت کیا ہو گی؟
جی ہاں! یہ بالکل بھی سستے نہیں ہوں گے کیونکہ دنیا کے بڑے بڑے موبائل آپریٹرز کم از کم 40 پاﺅنڈ ماہانہ کے کنٹریکٹ پر اسے فروخت کیلئے پیش کر رہے ہیں اور اگر آپ اسے کسی آپریٹر کے بغیر سیدھا سام سنگ سے خریدنا چاہتے ہیں تو پھر S7 کی قیمت شروع ہوتی ہے 569 پاﺅنڈ (تقریباً 84000 پاکستانی روپے) اور S7 Edge کی قیمت 639 پا?نڈ (تقریباً 94000 پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے۔ سام سنگ نے دونوں 32 جی بی میموری والے دونوں ماڈلز کیلئے ایڈوانس بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔

گلیگسی S7اور EdgeS7میں میموری کارڈ کتنے جی بی کا ڈال جا سکتا ہے
سام سنگ کو S6 سیریز میں میموری کارڈ سلاٹ ختم کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور لگتا ہے کہ سام سنگ کو بھی اس کا بخوبی علم ہے کیونکہ S7 میں ایک بار پھر میموری کارڈ کی آپشن کو شامل کر دیا گیا ہے اور ب اس میں 200 جی بی سے بھی زیادہ میموری کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ میموری کارڈ سم ٹرے کے ساتھ ہی ہے یعنی جس ٹرے میں سم رکھی جائے گی اسی کے ساتھ ہی میموری کارڈ بھی رکھا جائے گا۔


S7.jpg
 
  • Like
Reactions: shehr-e-tanhayi
Top