کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، آدھا سے زیادہ شہر تاریکی میں ڈوب گی

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
شہر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ کراچی میں علی الصبح بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث آدھے سے زیادہ شہر تاریکی میں ڈوب گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث اولڈ سٹی ایریا، لیاری، شو مارکیٹ، رنچھور لائن، گارڈن، لسبیلہ، گرومندو، شاہ فیصل، ڈرگ روڈ، قائد آباد، بلوچ کالونی، محمود آباد سمیت متعددوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جامشورو سے آنے والی 500 کے وی کی لائن ہوا میں نمی کے باعث ٹرپ کر گئی ہے جس کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عملہ خرابی دور کرنے میں مصروف ہے جلد شہر کی بجلی بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔

BreakdownWeb-640x300.jpg
 
Top