چکن پراٹھے

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada

چکن پراٹھے

چکن ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ایک کلو

پیاز ( باریک کٹی ہوئی ) ایک چھوٹی پیالی

ثابت دھنیہ ؛؛؛؛؛ایک چائے کا چمچہ

سبز مرچ؛؛؛؛ دو عدد (باریک کٹی ہوئی )

سبز دھنیا ؛؛؛؛؛؛؛؛ باریک کٹا ہوا ( دو کھانے کے چمچے)

نمک ؛؛؛؛؛؛؛؛حسب ضرورت

گھی یا تیل ؛؛؛؛تلنے کے لیے

آٹا ؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ایک کلو

ترکیب؛

چکن صاف کرکے بوائل کرلیں،جب چکن گل جائے تو ہڈیوں سے الگ کرکے بوٹیوں کو ہاتھوں سے ریشے الگ کرلیںـ ثابت دھنیہ ، پیاز ، سبز مرچ اور سبز دھنیہ ڈال کر حسب خواہش نمک ڈال کر تھوڑا سا گھی ڈالیں اور بھون لیںـ



آٹا گوندھ کر اس کے پیڑے بنایئںـ پیڑوں کو ہلکا سا بیل کر اس میں چکن ڈال کر دوبارہ پیڑا بنا کر اسے بیلیں اور پھر گرم توے پر تل لیں ـ یہ پراٹھے بغیر گھی کے پکا کر فریز بھی کیے جا سکتے ہیں اور وقت ضرورت تل لینے سے ان کے ذائقہ پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ـ اور اگر فلنگ میں چکن کے ساتھ چنےکی دال ابال کر یا ہری پیاز اپنی پسند سے شامل کرنا چاہیے تو کر سکتے ہیں۔
 
Top