چائنا فون: دہشتگردی کی وارداتوں میں استعم&#157

  • Work-from-home

Lightman

TM Star
Aug 27, 2009
4,299
2,429
1,313
FrOnT Of YoUr EyEs

پاکستان میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال نے چائنا کے سستے موبائل سیٹس کی فروخت میں اضافہ کردیا ہے تاہم کئی موبائل فون کمپنیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان سیٹس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان اداروں کا کہنا ہے کہ چائنا کے موبائل فون ’آئی ایم ای آئی‘ نمبر نہ ہونے کے باعث دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ ’آئی ایم ای آئی‘ نمبر کی عدم موجودگی کے باعث فون کرنے والے کے بارے میں معلوم نہیں کیا جا سکتا ہے جس کے باعث سیکیورٹی کمپنیوں کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ کئی چائنیز سیٹس میں ایک جیسے ’آئی ایم ای آئی‘نمبر بھی پائے جاتے ہیں جو کالر کی شناخت میں دشواری کا باعث بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ چائنیز موبائل پاکستانی مارکیٹوں میں 1500 سے 12000 تک کی مختلف قیمتوں میں دستیاب ہیں اور متوسط طبقے میں یہ فون روز بہ روز مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔

 
Top