پٹرول کی قیمت 30روپے لیٹر،نوٹس جاری

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8فروری کو جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک منصف اعوان ایڈووکیٹ نے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن یہ کمی عالمی منڈی میں پیٹرولیم کے مطابق نہیں کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں صرف پانچ روپے کی کمی کی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے تاکہ عالمی منڈی میں تیل قیمت کم ہونے کا فائدہ عام شہری کو بھی ملے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولم کی قیمت کم از کم تیس روپے مقرر کی جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔کیس کی مزید سماعت 8فروری کو ہوگی۔

pet-4-700x300 (1).jpg
 
Top