پاکستان کی فضائوں پر نئی ائیر لائن کی حکمرانی

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
نجی ایئر لائن سیرین نے اندرون ملک اپنی سروس کا آغاز کردیا۔ایئرلائن کی پہلی پرواز ای آر 503 بوئنگ 800-737 پر اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات 8 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوئی، اس موقع پر کمپنی کے چیف آپریٹنگ اافیسر(سی او او) ریٹائرڈ ایئرکمونڈور خالد بشیر بھی موجود تھے۔کمپنی کے سی او او کے مطابق ابتدائی طور پر کمپنی نے
4 بوئنگ 800-737 طیاروں سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کیا ہے، جس میں سے 2 نئے جب کہ 2 پانچ سال پرانے طیارے ہیں۔ایئر کموڈور (ر) خالد بشیر کا کہنا تھا کہ سیرین ایئر کی پروازیں اندرون ملک کراچی اور اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے لیے ہوں گی البتہ اسکردو کے لیے مارچ میں سروس کا ا?غاز کیا جائے گا۔اندرون ملک پروازوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سی او او نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد یومیہ بنیادوں پر پروازیں ہوں گی، جب کہ کراچی سے پشاور اور کراچی سے فیصل آباد کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی فضائی کمپنی میں تجربہ کار عملہ اور بہتر تربیت حاصل کرنے والی ایئرہوسٹسز شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)، شاہین ایئر اور ایئر بلیو جیسی فضائی کمپنیاں اندرون ملک پروازوں کی سروس فراہم کرتی تھیں۔

 
Top