پاکستان کی اہم ترین فوجی شخصیت کوسعودی عرب کے سب سے بڑے ایوارڈسے نوازدیا

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوقابل تحسین قراردیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر گئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی ،

انہوں نے سعودی شاہی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل عبدالرحمان بن صالح سے بھی جدہ میں ملاقات کی ۔ اس دوران خطے کی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنس‘‘ سے بھی نوازا گیا۔


 
Top