پاکستانی نوجوانوں کا انٹرنیشنل لیول پر بہت بڑا کارنامہ

  • Work-from-home

Mahen

Alhamdulillah
VIP
Jun 9, 2012
21,845
16,877
1,313
laнore


لاہور یونیورسٹی کے ہونہار طلبہ نے ایک ایسی اسمارٹ فون ایپ بنا ڈالی ہے جس سے تصویر کھینچنے والا شخص بھی تصویر کا حصّہ ہوگا۔ اب تک آپ نے جتنی بھی تصاویر کھینچی ہونگی ان میں آپ موجود نہیں ہونگے لیکن اب تصویر کھینچنے والا شخص بھی کھینچی گئی تصویر میں موجود ہوگا۔

جی ہاں یہ کارنامہ کر دکھایا ہے پاکستان کی لاہور یونیورسٹی کے ذہین طالب علموں نے، جنہیں رواں ماہ گوگل انتظامیہ نے سلیکون ویلی کی دعوت بھی دیدی ہے ساتھ ساتھ سام سنگ ، ایل جی اور دیگر اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں نے اس ایپ کو مہنگے داموں خریدنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ شاید ہی آنے والے وقتوں میں کوئی ایسا موبائل ہو جس میں پاکستان کی بنائی ہوئی یہ دلچسپ ایپ موجود نہ ہو۔

پاکستانی نوجوانوں کے اس کارنامے کوپورے انٹرنیشنل میڈیا نے اس تہلکہ خیز موبائیل اپلیکیشن پر زبردست کوریج دی ماسوائے پاکستانی میڈیا کے
 
Top