ٹرمپ امریکیوں میں تقسیم اور تعصب کو ہوا دے رہے ہیں، سروے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
امریکا کی کوینی پیاک یونیورسٹی کے تحت کیے گئے سروے میں ایک سوالنامے کے جواب دینے والے 62 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکی قوم کو تقسیم کررہے ہیں جبکہ 31 فیصد رائے دہندگان کا خیال اس کے برعکس تھا۔

سروے میں لوگوں سے یہ پوچھا گیا تھا کہ وہ شارلٹس ویل کے حالیہ واقعے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ اس سوال کا جواب دینے والوں کی تقریباً دو تہائی اکثریت نے کہا کہ ٹرمپ امریکیوں کو آپس میں متحد کرنے کے بجائے انہیں تقسیم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ماہ امریکی ریاست ریاست ورجینیا کے علاقے شارلٹس ویل میں سفید فام نسل پرت گروپ کے حامیوں اور مخالفین میں خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں۔ ان واقعات میں ایک عورت اس وقت ہلاک ہوگئی تھی جب ایک نسل پرست شخص نے اپنی گاڑی ہجوم پر چڑھا دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر یکے بعد دیگر مختلف و متضاد بیانات دیئے اور کم و بیش ہر روز اپنا مؤقف تبدیل کیا جس پر انہیں امریکی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ان پرتشدد واقعات میں دونوں فریق ہی قصور وار ہیں۔

سروے میں پوچھے گئے دیگر سوالوں کے جوابات سے معلوم ہوا کہ 59 فیصد امریکیوں کے نزدیک صدر ٹرمپ کے طرزِ عمل اور بیانات نے سفید فام نسل پرستوں اور ان کے حامیوں کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ صرف 3 فیصد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ صدر کے بیانات سے سفید فام نسل پرستوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ 35 فیصد کی رائے دہندگان نے ٹرمپ کے بیانات کو معتدل قرار دیا یعنی وہ نہ تو سفید فام نسل پرستوں کے حق میں تھے اور نہ ہی ان کے خلاف
۔
 
Top