وہ مزار ڈھونڈ کر چراغ بجھانے گیا ہے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ایک بزرگ کسی گاؤں گئے اور دیکھا کہ ایک خاتون رو رہی ہے
اس نے رونے کی وجہ پوچھی تو خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی کو دس سال ہوگئے ہیں مگر ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہے
بزرگ نے کہا تم پریشان مت ہو میں مزار پر جاکر تمھارے نام کا چراغ جلاؤنگا
وہ بزرگ دس سال بعد اسی گاؤں میں دوبارہ آئے تو دیکھا اس خاتوں کے ارد گرد دس بچے کھیل رہے ہیں ، اس بزرگ نے پوچھا یہ بچے کون ہیں ؟
خاتون نے جواب دیا یہ سب بچے میرے ہیں
بزرگ نے استفسار کیا کہ تمھارا شوہر کہاں ہے ؟
خاتون بولی وہ مزار ڈھونڈ کر چراغ بجھانے گیا ہے !!

 
Top