اس دنیا میں سب سے مشکل کام وہ غم برداشت کرنا ہے جو اس دنیا کو چھوڑ دینے والے اپنے پیچھے ان لوگوں کو دے جاتے ہیں جنہیں عمر بھر اپنے بچھڑ جانے والے پیاروںکی جدائی برداشت کرنی ہوتی ہے۔ یہ جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس کی ایک تازہ ترین مثال لوگوں نےاس وقت دیکھی جب برازیل کے ایک شخص کا گھوڑا اس کی وفات پر رو پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق 344 سالہ واگنر ڈی لیما کے گھر والے اور دوست احباب اس وقت حیران رہ گئے جب اس کے گھوڑے سرینو نے اپنا سر تابوت پر رکھا اور ایسے رونے اور آہیں بھرنے لگا جیسے اپنے مالک کی موت پر صدمے کا اظہار کر رہا ہے۔گھوڑے کی مالک کے ساتھ اس محبت سے متاثر ہوکر واگنر کا بھائی اسے بھی جنازے کے ساتھ قبرستان لے گیا۔واگنر کی آخری رسومات 3 جنوری کو شمال مشرقی برازیل کے شہر پرائیبا میں ادا کی گئی۔ واگنر نئے سال کے پہلے دن موٹر سائیکل کے حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہا ں اس کے دو آپریشن ہوئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔قبرستان جاتے ہوئے بھی سرینو سارے رستے روتا اور زمین پر پائوں مارتارہا اور یوں ایک بار پھر گھوڑے نے جانوروںمیں سب وفادار ہونے کا ثبوت پوری دنیا کے سامنے پیش کر دیا ۔