وسیم نامہ - میرا پہلا دن

  • Work-from-home
Jun 18, 2013
16
1
3
38
Karachi, Pakistan
السلام علیکم دوستو

آج اس فورم پر میرا پہلا دن ہے، تو میں نے سوچا کہ آگے بڑھنے سے پہلے میں اپنا چھوٹا سا تعارف کراتا چلوں، پھر پتا نہیں فرصت ملے نہ ملے۔

تو بندے کے 'وسیم' کے نام سے پہچانا جائے، اور خاندان کے بارے میں مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ میں 'مغل' ہوں جبکہ پیشے سے میں 'لوہار' ہوں (حالانکہ میں لوہے کا کام بالکل نہیں کرتا)۔

تعلیم بس واجبی سی ہے، مگر مطالعہ کافی وسیع ہے (گو کہ ان میں رسائل کا مطالعہ بھی شامل ہے)۔

سرکار کا نوکر ہوں آجکل، مگر کل کا کچھ پتہ نہیں ہے، اس لیے کچھ نہ کچھ 'سائیڈ بزنس' کرتے رہنا چاہتا ہوں، پتہ نہیں کب سرکار 'لات مار دے'۔

کچھ عرصہ پہلے (بس یہی کوئی 5 یا 6 سال پہلے) میرے ایک دوست نے مجھے بلاگنگ سے روشناس کرایا، ڈائری تو پہلے سے لکھتا تھا، بلاگ لکھنا بھی شروع کر دیا، جب بلاگ لکھنا سیکھ لیا تو بلاگ بنانا بھی سیکھنے لگا، اور جب بلاگ بنانا بھی سیکھ لیا تو اُسی دوست نے 'بلاگ سے پیسے کمانے کا طریقہ' بھی سمجھا دیا۔ بہت زور لگایا، کچھ پیسے (جو مجھے ڈالرز میں ملنے تھے، مگر ویسٹرن یونین والوں کی بڑی مہربانی سے پاکستانی روپوں کی شکل میں ملے) بھی ملے۔

پھر تو میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک سے دوسرا اور دوسرے سے تیسرا کام کرتا چلا گیا۔ ان میں سے کچھ کر کے چھوڑ دیے، اور کچھ اب تک کر رہا ہوں۔

اب آپ سے کیا چھپانا، یہاں بھی اسی غرض سے حاضر ہوا ہوں۔

دراصل میں دوسروں کی طرح یہ نہیں کہوں گا کہ میں بالخصوص 'آپ' کی مدد کرنے یہاں آیا ہوں، نہیں بالکل نہیں! میں یہاں اپنی مدد بالخصوص اور آپ کی مدد بالعموم کرنے آیا ہوں۔

آپ کی مدد سے میں کچھ پیسے کما پاؤں گا، اور ہو سکتا ہے کہ میری مدد سے آپ بھی کچھ پیسے کما سکیں، 'کہ یہی ہے دستورِ زندگی'۔

چلیں اب بہت ہوا تعارف، اب آگے بڑھتے ہیں، لیکن آگے بڑھنے سے پہلے آپ لوگ مجھ سے وعدہ کریں کہ آگے بڑھنے کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے۔

تو وعدہ رہا؟

چلیں جی آپ کی مرضی! مت بتاہیں، میں تو چلتا ہوں۔

اللہ حافظ و ناصر
 

iqbalhassan

Active Member
Sep 21, 2013
315
48
28
wellcome in tafreehmela forum,
khush amdeed
یہ یقین ہمیں خود کو بہرحال دلانا ہوگ
ہم مسافر ہیں ہمیں یہاں سے جانا ہوگا


 
Top