ملازمت پیشہ خواتین کے لیے آسان ورزشیں

  • Work-from-home

Mazyona

,,,,
TM Star
Dec 10, 2015
2,119
466
83
الارض
سلام.gif






purplr.gif



ملازمت پیشہ خواتین کے لیے آسان ورزشیں
چند گھنٹے میز کرسی پر کام کرنے کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کے پٹھے اکڑنے لگتے ہیں ۔ اور آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ آپ طویل عرصہ کے لیے اپنے ہاتھ پاؤں سیدھے کر سکیں لیکن گھبرنے کی کوئ ضرورت نہیں ۔ میں آپ کو چند آسان ورزشیں بتا رہی ہوں جن کے لیے صرف پندرہ سیکنڈ درکار ہوں گے اور جنہیں آپ فان کال، شارٹ ہینڈاملا یا فائلوں کو آگے پیچھے سرکاتے ہوئے بھی آسانی سے انجام دے سکتی ہیں
آنکھوں کی حرکت:
ا ۔ اپنی آنکھوں کو آہستہ آہستہ کئ مرتبہ بند کریں اور کھولیں ۔
ب ۔ اپنی آنکھوں کے ڈھیلوں کو تین چار مرتبہ گھڑی کی سوئیوں کی سمت میں گردش دیں ۔
ج ۔ ( ب ) میں دیے گئے عمل کو مختلف سمت میں اسی طرح دہرائیں ۔
گردن کی گردش:
ا ۔ بیٹھنے والی پوزیشن قائم رکھتے ہوئے اپنی گردن کو دو یا تین مرتبہ گھڑی کی سوئیوں کی سمت میں گردش دیں ۔
ب ۔ اپنے سر کو پہلے آگے اور پھر پیچھے اور دائیں بائیں سمت میں حرکت دیں ۔
کندھوں کو جھٹکا دینا:
ا ۔ اپنے کندھوں کو کانوں تک اوپر اٹھائیں ۔ دس سیکنڈ تک یہ پوزیشن قائم رکھیں اور پر انہیں اپنے مقام پر واپس لے آئیں ۔
بازوؤں کا پھیلانا:
ا ۔ اپنے بازوؤں اور ہاتھوں کو اپنے سر کے اوپر تک لے جا ئیں ۔ اس عمل میں دونوں ہاتھوں کی انگلیاں آپس میں پیوستہ رہیں اور ہتھیلیوں کا رخ اوپر کی طرف رہے
ٹخنوں کی گردش :
اپنی ٹانگیں سیدھی پھیلا دیں پاؤں کے انگوٹھوں کا رخ سامنے کی طرف ہو ۔
پھر ٹانگوں کو ٹخنوں کے قریب سے گردش دیں ۔ پہلے ایک سمت پھر دوسری سمت ۔
ان باتوں کی احتیاط کریں :
ا ۔ اگر کسی بھی عمل سے آپ کو درد یا تھکن محسوس ہو تواسے فورا بند کر دیں ۔
ب ۔ ان ورزشوں کو جلد جلد نہ دہرائیں ۔
ج ۔ پہلے روز صرف چند مرتبہ کرنے اور بعد میں ان کی تعداد میں اضافہ کرتی جائیں ۔
د ۔ ان ورزشوں کو کھانے ک بعد نہ کریں خصوصاً وہ جو پیٹ کہ پٹھوں سے متعلق ہوں ۔



purplr.gif


 
Top