مقدس سرزمین

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213

زمانہء حج شروع ہوجائے تو جسم و جان میں عجیب سی لہر اٹھتی ہے اورمکہ و مدینہ کی زیارت کی تمنا و تڑپ سے دل میں بجلی سے کوند پڑتی ہے اور دعا زبان پر آجاتی ہے کہ اے اللہ اس گھر کی زیارت نصیب فرما جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں مبارک لگے ہیں۔جس سرزمین پر صحابہ نے احد احد کہہ کر تیرے اس دین کی خاطرماریں کھائی ہیں۔
اللہ ہم سب کو اس گھر کی زیارت نصیب فرمائیں (آمین)
مکہ پانی کی سطح پر ابھرنے والا وہ مقدس مقام ہے جسے زمین کی پیدائش سے تقریبا دو ہزار سال قبل اللہ تعالٰی نے وجود بخشا وہ مکہ مکرمہ ہی کی زمین تھی ، پھر اس کے نیچے سے اللہ تعالٰی نے اپنی قدرت سے زمین بچھا دی ـ (تاریخ کعبہ :ص 34)
عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کو اللہ تعالٰی نے زمین کے پیدائش سے ایک ہزار سال قبل پیدا فرمایا تھا اور اللہ تعالٰی کا عرش پانی پر تھا ، پھر عرش کے نیچے زمین کو بچھا دیا گیا ـ (تفسیر طبری 4/13)
مجاہد یہ بھی کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے سب سے پہلے کعبہ کو بنایا پھر اس کے نیچے زمین کو بچھا دیا گیا (تفسیر طبری 4/13)
تفسیر کبیر میں ایک روایت آئی ہے کہ مکہ مکرمہ روئے زمین کے اوسط میں واقع ہے اور یہ زمین کی ناف ہے اس لئے اسے ام القریٰ بھی کہا جاتا ہے اور یہ بیت المعمور کا سایہ ہے ـ (معجم البلدان 7/256،تفسیر کبیر 3/9)
یہ تمام اقوال اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ مکہ مکرمہ کی سرزمین دنیا کی تمام زمین سے پیدائش کے اعتبار سے قدیم ہے ـ

مولانا عبدالسلام ندوی رحمہ اللہ نے 1342 ھ میں حدود کی تفصیلات اس طرح بیان فرمائی تھی :''مکہ مکرمہ کے پہاڑوں کا شمالی سلسلہ مغربی جانب میں جبل فلج ، جبل قعیقعان ، جبل ہندی ، جبل لعلع ، اور جبل کداء پر مشتمل ہے ـ یہ تمام پہاڑی سلسلہ شہر کے بالائی حصہ میں واقعی ہے ،جنوبی حصہ کی مغربی جانب جبل ابی حدیدہ اور جبل کداء جو جنوب کی طرف مڑ جاتا ہے ، واقع ہیں ، پھر جبل ابی قبیس جو ان دونوں کے مشرق جانب ہے ، سے گھیرا ہے اس کے بعد جبل خندمہ ہے ـ ان تمام پہاڑوں کی چوٹیوں اور ہموار جگہوں میں بنے ہوئے چھوٹے بڑے مکانات کی مجموعی تعداد تقریبا سات ہزار ہے جن میں کم و بیس دو لاکھ نفوس ایام حج میں قیام پذیر ہوتے ہیں ـ(تاریخ حرمین شریفین لندی ، ص : 27)
علامہ محمد لبیب البتونی نے 1329ھ میں حسب ذیل حدود بیان فرمائی ہیں :'' شمالا و جنوبا 3 کلومیٹر لمبا اور شرقا و غربا جبل ابی قبیس سے جبل قعیقعان تک 1/1-2 کلومیٹر چوڑا ہے ـ (الرحلہ الحجازیة ص : 160، لمحمد لبیب بتونی مصری رحمہ اللہ)
مکہ مکرمہ میں اللہ کے مہمانوں کے دل نور ایمانی سے منور ہوجاتے ہیں۔ اسی لئے کمزور، لاغر، بیمار، عمر رسیدہ بھی اپنی ناکافی قوتوں کے باوجود صرف جذبہ¿ ایمانی کی روشنی سے مناسک عمرہ و حج کے مشکل ترین مرحلے بھی آسانی سے سرکر جاتا ہے۔ ۔مکہ معظمہ عالم اسلام کا دل ہے۔ یہ دل ہمیں جان و مال سب سے پیارا ہے مکہ مکرمہ شہر حرم ہمارے پیارے آقا مصطفیﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ کی ذات اقدس سے وابستہ ہے۔ اسی شہر حرم میں مقدس متبرکات ہیں۔ جن کی زیارت باعث اجر و ثواب ہے۔ مکہ مکرمہ میں حضرت ابوبکر صدیقؓ کے گھرمیں دو پتھر متکلم و متکا تھے۔ ایک پتھر نے حضورﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ کو سلام کیا تھا اور دوسرے کو حضور ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ نے بطور تکیہ استعمال کیا تھا مکہ معظمہ جیسے شہر حرم کی عظیم خوش بختی یہ ہے کہ حضور کی جائے پیدائش اور ننھیال کا گھر یہاں موجود ہے۔ ہمارے پیارے حبیب محمد مصطفی ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ کی جائے پیدائش جو شعب ابی طالب محلہ قسا شیہمیں ہے ۔ حضرت حمزہ کی جائے پیدائش اور دار ارقم جہاں حضرت عمر فاروق نے اسلام قبول کیا بھی افضل مقامات ہیں۔ مدینہ منورہ کی طرح مکہ معظمہ میں بھی قبرستان ہے۔اسے جنت المعلیٰ کہتے ہیں۔ جنت المعلیٰ کا ایک حصہ منیٰ کیطرف جاتا ہے تو دوسرا حصہ جو نسبتاً پرانا ہے وہاں حضرت خدیجہ الکبری کا مزار مبارک ہے۔ مسجد ابو قیس جہاں شق قمر کا عظیم واقعہ پیش آیا۔مسجد نمرہجہاں حضرت ابراہیم نے قیام کیا،جبل نورکی چوٹی پہ غار حرا ہے۔ اسی غار میں حضورﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ کے روبرو حضرت جبرائیلؑ پہلی وحی لیکر نازل ہوئے اور ہمیںاقرا باسم ربک الذی خلقکا درس عظیم حاصل ہوا۔ 285 میٹر اونچے جبل نورکی چڑھائی سرکرنا دشوار گذار ہے تاہم یہاں آکر غار حرا جو کہ اپنی اصلی حالت میں اب بھی موجود ہے پہاں نوافل ادا کرین، مکہ معظمہ میں چند دن کے قیام سے جو اطمینان قلب حاصل ہو تا ہے۔ بیان سے باہر ہے۔ اس شہر حرم سے جذباتی وابستگی پیدا ہوجاتی ہے،بیت اللہ شریف کے درودیوار چھو چھو کر، خانہ کعبہ کے غلاف کو چوم چوم کر دل سے یہی دعا نکلتی ہے یا اللہ ہمیں معاف کردے، ہم سے راضی ہوجا، ہمیں بھی اس مقدس سرزمین پر بسا دے، آمین ۔۔ اے اللہ میں حاضر ہوں، لبیک لاشریک لک۔ ۔ ۔
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
@Don @RedRose64 @saviou @Pari @Aks_ @STAR24 @Shiraz-Khan @Fanii @AnadiL @Bird-Of-Paradise @Parisa_ @Zahabia @Guriya_Rani

@Abidi @Ahmad-Hasan @Aayat @aishagull @AR @Akaaaash @Afsaan @Aina_ @Armaghankhan @Angel_A @Amaanali @Ajnabhi @-Anna-

@amerzish_malik @Arz0o @Arzoomehak @Aqsh_Arch @Asheer @attiya @Atif-adi @Awadiya @Aaylaaaaa @Ayesha-Ali @Afnan_ @A7if @Ajnabee_Hoon

@Adorable_Pari @Barkat_ @Babar-Azam @Blue-Black @Bela @Baarish @Brilliant_Boy @Binte_Hawwa @bilal_ishaq_786 @badsha_

@Chief @chai-mein-biscuit @CuTe_HiNa @Cheeky @Charming_Deep @colgatepak

@Danee @Dard-e-Dil @Dua001 @DevilJin @Dua_ @Dreamy Boy @dur-e-shawar @diya. @errorsss @Dil_A_Nadan

@Fahad_Awan_Huh @Faiz4lyf @Flower_Flora @Fizaali @fahadhassan @furkaan @Fatima- @FatimaJee @France-Boy

@genuine @gullubat @Gul-e-lala @gulfishan @huny @H@!der @H0mer @H!N@ @Hoorain @hania7012 @Hoorainn @HWJ @hariya @Haider_Mk

@Iceage-TM @i love sahabah @italianVirus @illusionist @Island_Jewel @ijazamin

@junaid_ak47 @Justin_ @Jahanger @Just_Like_Roze @jimmyz @kaskar @lovely_eyes @LaDDan @Lost Passenger @Lightman @LUBABA

@Mano_Doll @Mahen @Meerab_ @maanu115 @Mantasha_Zawaar @Manxil @Marah @Mas00m-DeVil @marib @Menaz @minaahil @Mehar_G786

@Meekaeel @MSC @Minal @mrX @MukarramRana @MumS @Muhammad_Rehman_Sabir @Mawaa_Khan @maryoom

@Nadaan_Shazie @Naila_Rubab @namaal @NamaL @Nikka_Raja @nighatnaseem21 @Noor_Afridi @Noorjee @nizamuddin @Noman-

@Ocean-of-love @onemanarmy @p3arl @Panchii @Pari_Qrakh @Poetry_Lover @Prince-Farry @Princess_Nisa @Princess_E @pyaridua

@Raat ki Rani @raaz the secret @Rahath @Ramsha_Cat @raji35 @Ramiz @RaPuNzLe @reality @REHAN_UK @Robina_Rainbow

@seemab_khan @Sameer_Khan @Syeda-Hilya @S_ChiragH @sweet-c-chori @ShehrYaar @sikander1111 @shailina @Shahzii_1 @Shoaib_Nasir

@shineday11 @Sabeen_27 @shzd @S_Me3R @Sunny_ @Silent_tear_hurt @sweet bhoot @sona_monda @silent_heart @shehr-e-tanhayi

@SpectativeSchahzaad @soul_of_silence. @Stylo_Princess @Shona619 @SUMAIKA @soul_snatcher @sweet_lily @sweet_c_kuri @Sweeta

@Toobi @Twinkle Queen @Tanha_Dil @Tariq Saeed @ujalaa @Umeed_Ki_Kiran @Umm-e-ahmad @umeedz @unpredictable2

@Vasim @Wafa_Khan @wajahat_ahmad @X_w @yoursks @Yuxra @Zia_Hayderi @zaryaab @Ziddi_anGel @zonii @Z-4-Zahid @zealous @Zaad
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
اللہ ہم سب کو اس گھر کی زیارت نصیب فرمائیں (آمین)

جزاک اللہ
 
Top