مصراتہ کا ہوائی اڈا بھی بند

  • Work-from-home

karwanpak

Newbie
Jul 16, 2014
28
2
3
طرابلس (آن لائن)لیبیا نے دارالحکومت طرابلس میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحارب جنگجو گروپوں کے درمیان خونریز جھڑپوں کے بعد مغربی شہر مصراتہ کا ہوائی اڈا بھی پروازوں کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا ہے۔

لیبیا کے ایک عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ملک کے تیسرے بڑے شہر کے ہوائی اڈے کو بند کرنے کا فیصلہ فنی وجوہ کی بنا پر کیا گیا ہے کیونکہ تمام مغربی ریجن کا ہیڈکوارٹر طرابلس کے ہوائی اڈے پر واقع تھا۔

اس کی بندش کے بعد مصراتہ کے ہوائی اڈے کی بندش بھی ناگزیر ہوگئی تھی۔طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات الزنتان ملیشیا پر اتوار کو حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے اس کو تین روز کے لیے بند کردیا تھا۔
for more detail visit
Karwan News
 
Top