مشترکہ اسلامی فوج..

  • Work-from-home

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313
ddd.jpg

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ-قائد کی ایک رہنما نے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے نیٹو کی طرز پر تمام مسلمان ملکوں کو مشترکہ 'اسلامی فوج' بنانے پر زور دیا ہے۔

اتوار کو جاری ایک بیان میں سلمیٰ ہاشمی نے کہا 'اسرائیلی جنگی طیارے اور فوجی ٹینک خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہے ہیں لیکن مسلمان ملکوں کی حکومتیں محض مذمتی بیان دینے پر اکتفا کر رہی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ملک فلسطینیوں پر بے رحمانہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں فوری طور پر نیٹو کی طرز پر ایک مشترکہ فوج بنانا ہو گی۔

'جب امریکا، برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور دوسرے مغربی ممالک اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے نیٹو کی شکل میں ہاتھ ملا سکتے ہیں تو مسلمان ملک ایک مشترکہ اسلامی فوج بنانے میں کیو ں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں'۔

سلمیٰ ہاشمی کے مطابق، اگر عرب ملک امریکی، سوئس، فرانسیسی بنکو ں سے اپنی دولت نکال لیں تو مغربی ملکوں میں بڑا مالیاتی بحران آ جائے گا۔

انہوں نے مسلمانوں پر عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی طرز پر ایک مشترکہ بینک قائم کرنے کی بھی تجویز دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عرب بادشاہ اور اشرفیہ اپنی دولت مغربی بینکوں سے اس مجوزہ اسلامی بینک میں منتقل کریں۔
 

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
جنگِ بدر میں ٹوٹے پھوٹے ہتھیاروں سے تین سو تیرہ سر بکف مجاہدینِ اسلام نے دشمنانِ اسلام کے لشکرِ جرّار کو ہزیمت دی اور اسلام کو سر بلند کیا،اس دنیامیں، ایسے تین سو تیرہ مجاہد؟… اگر ہیں… تو آج پھر تاریخ اپنے آپ کو دہرانے کے لیے بے قرار ہے مگر شرط یہ ہے کہ
؎

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

فیس بک پر لوگ غیبی امداد کی دعائیں مانگ رہے ہیں (دشمن کے ہاتھ گریبان کی طرف بڑھیں تو ہاتھ دعا کے لئے نہیں اپنے وقار کی حفاظت کے لئے اٹھنے چاہئیں )
وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران جاگیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج مسلم حکمرانوں میں کوئی صلاح الدین ایوبی نظر نہیں آ رہا۔
وزیراعظم نواز شریف کو چاہیئے کہ وہ اسرائیل کے خلاف میدان میں آئیں اور عالم اسلام کے قائدین سے رابطے کرکے انھیں ایک پلیٹ فام پر اکٹھا کریں۔ نیٹو کی طرز پر تمام مسلمان ملکوں کو مشترکہ 'اسلامی فوج' بنانے میں وقت ضائع کرنے کی بجائے، آج پاکستان کے 18 کروڑ مسلمان قبلہ اول کی حفاظت اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہو جائیں تو دیگر مسلمان بھی اٹھ کھڑے ہوں گے- پھر دیکھو اللہ کی مدد کیسے آئے گی- جو فتح کی اصل کنجی ہے
-​
 
Top