Roza مسلمان بھائی کو روزہ رکھنے کے لئے کس طرح را

  • Work-from-home

Bint-e-Aisha

Maria ki Mama
VIP
Jun 16, 2009
9,885
6,437
713
chaand pe
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ رمضان المبارک بہت ہی بابرکت مہینہ ہے۔ اور اس کی رحمتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لینے کے لئے اپنی ہر طرح کی کاوشیں کرنی چاہئے۔ اور اپنی ذات کو سب سے پہلے اور پھر دوسروں کو اس بابرکت مہینہ کی رحمتیں سمیٹنے کے لئے آمادہ و تیار کرنا چاہئے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ کئی دن سے میرے ذہن میں ایک سوال گردش کر رہا ہے ۔

جب ہم اپنے خاندان، معاشرہ، دوست احباب کی جانب نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کئی افراد ایسے ہیں جو رمضان المبارک میں روزہ نہیں رکھتے ہیں اور وہ اس روزہ رکھنے ایسی عظیم دولت سے محروم ہوتے ہیں۔

تھریڈ شروع کرنے کا مقصد صرف اس بات کو زیرِبحث لانا ہے کہ وہ کونسے طریقے، ذرائع ہو سکتے ہیں جن کی مدد سے ہم اپنے بھائی کو روزہ رکھنے جیسی عظیم دولت سے سرفراز کر سکتے ہیں۔ یعنی ہم اپنے دوست ، احباب کو کس طرح راضی کر سکتے ہیں*کہ وہ بھی روزہ رکھے اور روزہ نہ چھوڑے۔

آپ سب بے شک ایک بات ہی لکھیں لیکن آپنے احساسات کا اظہار ضرور فرمائیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایک ہمارا ایک مشورہ کسی دوسرے کو آتشِ جہنم سے بچالے۔ کیا خیال ہے۔۔۔۔۔۔
 
Top