مسلمانوں کی نظر میں ہندوستان

  • Work-from-home

AJMERI11

Active Member
Apr 6, 2011
189
46
178
تاریخ اس حقیت کی گواہ ہے کہ مسلمانوں نے اس ملک کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں انہونیں اپنے خون سے اس چمن کو سینچا ہی نہیں بلکہ اسے ایک نیی تہذیب سے آشنا کیا. مسلمانوں نے ہمیشہ ہندوستان کو اپنا وطن سمجھا اور اسے بڑی مذہبی حیثیت دی . یہی وجہ ہے کہ دنیا کے الگ الگ ملکوں سے آنے والے مسلمانوں نے یہاں آکر یہاں کا طور طریقہ اپنایا .
دنیاں بھر کے مسلمانوں کا ہندوستان سے ایک روحانی و اسلامی رشتہ رہا ہے کیونکہ اسلام کے سب سے پہلے پیغمبر حضرت آدم علیہ سلام جنّت سے نکل کر دنیاں میں ہندوستان کی زمیں میں تشریف لاے . یہیں سے وہ مکّہ شریف کو کوچ کر گئے . اس وجہ سے حضرت محمّد مصطفیٰ صل الله علیہ وسلم خود ہندوستان سے محبّت فرمایا کرتے تھے . جسے علامہ اقبال نے یوں بیان کیا -

میر-ے-عرب کو ٹھنڈی ہوا آیی جہاں سے
میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے

ظاہر ہے کہ جس ملک سے مسلمانوں کے پیغمبر کو محبّت ہو ، پھر انکے ماننے والوں اور وہاں کے رہنے والوں کو وطن سے محبّت کیوں نہ ہوگی . بظاھر ہے کہ یہاں پر رہنے والے اپنے وطن کو بے انتہا محبّت کرتے ہیں .
حضرت ابن-ے-عبّاس کا بیان ہے- الله کے رسول نے فرمایا - حضرت آدم علیہ سلام جنّت سے اپنے ساتھ ایک ڈالی لاے جو زمیں میں لگانے کے بعد پیڈ بن گیی . اسی پیڈ کی ایک ڈالی سے موسا علیہ سلام کا اسا بنا تھا . اس طرح پوری دنیاں میں ہندوستان کو ہی یہ فخر حاصل ہے کہ یہاں زمیں میں جنّت کی ڈالی پھلی پھولی .
ایودھیا (فیضاباد) میں مندر کے پاس ایک بڑی کبر ہے ، جس کے بارے میں صدیوں سے یہی مشہور ہے کہ وہ حضرت شیش علیہ سلام کی کبر ہے . آپ حضرت آدم علیہ سلام کے بیٹے تھے جو نبی بناے گئے تھے . یہی وجہ ہے کہ لوگ ہندوستان کو پیغمبروں کی زمیں مانتے ہیں .
قرآن کے فرمان کے مطابق ، انساں الله کا پہلا خلیفہ ہے . یہ فخر ہندوستان کو ہی حاصل ہوا کہ الله کا پہلا خلیفہ پہلا پیغمبر اور پہلا انساں یہیں آیا . یہی وجہ ہے کہ مسلمان ہندوستان کو پاک زمیں مانتے ہیں و اسکی عزت کرتے ہیں .
طبقات-ے-ابن-ے-سعد سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ الله نے حضرت آدم علیہ سلام کو یہیں کی متی سے پیدا فرمایا تھا . گویا کہ دنیاں میں بسنے والے انساں ہمارے اسی ہندوستان کی مٹی سے پیدا کیے گئے ہیں کیونکہ سب کے باپ آدم علیہ سلام ہی ہیں . ہندوستان کی زمیں وہ مبارک زمیں ہے جہاں سب سے پہلے انساں نے اپنے خدا کو پہچانا تھا .
یہی وہ تاریخی حقیقت ہے کہ پیغمبر اسلام صل الله علیہ وسلّم کی انہی بیانات کی روشنی میں دنیاں کے ملکوں سے مسلمان ہندوستان آ آ کر بسنے لگے . محمّد بن کاسم کے سندھ میں آنے سے بہت پہلے مالابار کے ساحل پر مسلمان آباد ہو چکے تھے . فاتحانہ حیثیت سے آنے والے مسلمان یہاں آکر اپنے -اپنے وطن بھول گئے اور ہندوستان کو ہی اپنا وطن سمجھا اور وقت وقت پر اسکے لئے قربانیاں دیتے رہے . یہی حقیقت ہے کہ ہندوستان سے دنیاں بھر کے مسلمانوں کا ایک تعلّق ہے ، ایک رشتہ ہے ، ایک محبّت ہے ، عقیدت ہے ، ہندوستان ایک روحانی وطن ہے .
 
Top