مزار پر منت

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
مزار پر منت کے جانے والوں سے میں نے پوچھا کیا تم ان سے کیسے دعا مانگتے ہو? اکثر اور بیشتر مجھے جو جواب ملا وہ یہ تھا کہ "ہم کہتے ہیں کہ صاحب قبر ہمارے لئے اللہ سے دعا کیجئے" ان کے تئیں وہ اللہ کی عبادت کرتے ہیں- کیا اس طرح طریقے سے کسی مردہ کو پکارنا، اس کی عبادت ہے- ہم اس کا جائزہ قرآن اور حدیث کی روشنی میں لیتے ہیں-

اس عقیدے کے ساتھ کسی بھی مُردہ شخص کو پکارناکو، قرآن نے (يدعون) کے لفظ سے تعبیر کیا ہے جس کے معنی سب کے نزدیک "عبادت و پوجا" کرنے کے ہیں۔ یہ لوگ باور کرتے ہیں کہ ہم تو بزرگوں کو صرف پکارتے ہیں، ان کی عبادت و پرستش نہیں کرتے حالانکہ اس طرح مافوق الاسباب طریقے سے کسی کو پکارنا، یہی اس کی عبادت ہے۔ اس لئے دُعا "پکارنا" بھی بلا اختلاف عبادت ہی سمجھی جاتی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
(الدعا هو العبادة) (جامع الترمذي' الدعوات' باب منه "الدعاء مخ العبادة" ح: 3372)
"پکارنا (دعا کرنا) عبادت ہی ہے۔"
بلکہ دوسری حدیث میں فرمایا:
(الدعا مخ العبادة) (جامع الترمذي' الدعوات' باب منه "الدعاء مخ العبادة" ح: 3371)
"دُعا (پکارنا) عبادت کا مغز ہے۔"
اور قرآن کریم نے بھی دُعا کو عبادت ہی کہا ہے، فرمایا:
(وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ﴿٦٠﴾) (المومن: 60)
"اور تمہارے رب نے فرمایا: "مجھے پکارو! میں تمہاری پکار کو قبول کروں گا، بلاشبہ جو لوگ میری عبادت (یعنی مجھے پکارنے اور مجھ سے دعائیں کرنے) سے انکار کرتے ہیں، عنقریب وہ جہنم میں ذلیل و خوار ہو کر داخل ہوں گے۔"

(وَمَا أَنتَ بِمُسْمِعٍ مَّن فِي الْقُبُورِ ﴿٢٢﴾) (الفاطر: 22)
"(اے پیغمبر!) تو قبروں والوں کو کوئی بات نہیں سنا سکتا۔"

قرآن کریم میں ہے کہ __سورہ المائدہ #٣٥

وبتغو ا لیه الوسیله

اس (اللہ ) کا وسیلہ تلاش کرو ،، یہاں وسیلہ کا معنی "قرب" ہے جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے وضاحت فرمائی ہے ،،تفسیر ابن کثیر #٥٠/٢ __اور یوں اس آیت کا مفھوم یہ ہے کہ نیک عمال بجا لا کر اللہ کا تقرب حاصل کرو -

چونکہ ہمارے ہاں لفظ وسیلہ دو چیزوں کے درمیانی واسطے کے معنی میں بھی مروج ہے اس لیے غلط فہمی کا شکار ہو کر ایسا سمجھ لیا گیا ہے جبکہ وسیلے کی صرف تین صورتیں ایسی ہیں جو ثابت ہیں وہ یہ ہیں ،

١- اللہ تعالیٰ کے اسما ئے حسنی اور صفات علیا کو وسیلہ بنانا ،
٢- اپنے نیک عمل کو وسیلہ بنا کر دعائیں کرنا
٣- کسی زندہ نیک آدمی کی دعا کو وسیلہ بنانا

ان تین جائز صورتوں کے علاوہ وسیلے کا،شریعت میں اور کوئی ثبوت نہیں ملتا ہے-
زندوں کا وسیلہ جائز ہے جیسے آپ کسی بھی نیک شخص سے کہیں کہ آپ اللہ سے دعاکریں کہ اللہ مجھے میری بیماری سے شفا دے یا میری بینائی لوٹا دے یا مجھے اللہ صالح اولاد عطا کر دے یا اسی طرح کی دوسری دعائیں کرائیں تو یہ صحیح ہے ۔اور بذات خود بھی اپنے لئے دعا کرے ۔
میرے نزدیک اس سے بڑھ کر کوئی اور وسیلہ بالذات نہیں۔
زندہ بزرگوں سےدعا کروانی بھی اسی صورت میں مفید ہو سکتی ہے جب آپ خود بھی دعا کریں اور اللہ کا اذن ہوجائے۔ جو بزرگ فوت ہو جائیں ان کے لیے تو ہم زندوں کو دعا کرنی چاہیے۔
خود دعاکرنے اور'زندہ بزرگ'سےدعا کروانے کا عقیدہ درست ہے۔
یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں بھی تھا۔
دلیل
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب قحط پڑتا، عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ، عباس رضی اللہ عنہ بن عبدالمطلب کے وسیلہ سے بارش کی دعا کرتے اور کہتے:
(( اَللّٰھُمَّ اِنَّا کُنَّا نَتَوَسَّلُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا فَتَسْقِیْنَا وَاِنَّا نَتَوَسَّلُ اِلَیْکَ بِعَمِّ نَبِیَّنَا فَاسْقِنَا، قَالَ: فَیُسْقَوْنَ )) (صحیح البخاري، الأستسقاء، باب سوال الناس الأمام الأستسقاء اذا قحطوا، ح: 1010)
" اے ہمارے اللہ! ہم تیری طرف اپنے نبی ﷺکا وسیلہ اختیار کرتے تھے(یعنی اُن کی زند گی میں اُن سے دعا کرواتے تھے)۔ اور تو ہمیں سیراب کرتا تھا۔ اب (آپ ﷺکی وفات کے بعد) تیری طرف اپنے نبیﷺ کے چچا کا وسیلہ اختیار کرتے ہیں(یعنی اُن سے دعا کرواتے ہیں) پس تو ہم کو پانی پلا۔"انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:" پس وہ سیراب کیے جاتے تھے ۔


قبر پر جانا منع نہیں ہے- یہ کہنا بھی غلط ہے کہ سب قبر کی پوجا کرتے ہیں- لیکن یہ بھی ممکن کہ کچھ لوگ کم علمی کی وجہ سے، یا صاحب قبر سے عقیدت میں، گناہ کے مرتکب ہوجاتے ہوں- علم و حکمت کا تقاضہ ہے کہ ان تک دین کی بات اس حکمت سے پہونچائی جائے کہ وہ اپنی اصلاح کرلیں- ہمیں ایک دوسرے پر طنز کے تیر چلانے کی بجائے، اپنے دل میں یہ چاہت رکھنی چاہئے کہ مسلمان بھائی، اللہ کے حکم کے مطابق زندگی گذاریں

واللہ اعلم

@MisS_KhaN @Don @Pari @Hoorain @RedRose64 @Mahen @STAR24 @*Sarlaa* @Kachu maasi @whiteros @namaal @Shiraz-Khan
@Abidi @Sid_diQa @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Babar-Azam @AM_ @Princess_Nisa
@NamaL @Fa!th @MSC @Armaghankhan @yoursks @thefire1 @nighatnaseem21 @Fanii @naazii @lovely_eyes
@Hira_Khan @MIS_MaHa @junaid_ak47 @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo @7thSky @Poetry_Lover
@shzd @p3arl @Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon @foggy @Nadaan_Shazie @soul_snatcher
@Rubi @*fajar* @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib @Zaryaab @Rukh-E-Aaftaab
@S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya @Seap @Pari_Qrakh
@Aayat @italianVirus @saviou @Ziddi_anGel @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786
@Bird-Of-Paradise @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @h@!der @Dua001 @pyaridua @Pari_Qrakh @Menaz
@Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Noorjee @hafaz @Miss_Tittli @Iceage-TM @ShehrYaar
@Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail
@errorsss @raaz the secret @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy @pakistani_pari
@saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality @illusionist @DesiGirl @huny @maryoom
@Hudx @StunninG_BeauTy @Zia_Hayderi @Fadiii @minaahil @SindhiB0Y @Aqsh_Arch @HuriYa @Huree @Bul_Bul @Jahanger @^MysTeri0uS^ @h@!der @Hoorain @Manxil @Shiraz-Khan @shailina @whiteros @Hira_Khan @Afrasyyab @saviou @Prince-Farry @*Sarlaa* @S_ChiragH @marib @minaahil @Asheer @maryoom @Mahen @Fantasy @Fa!th @Rubi @Masoom_girl @Nighaat @Asma_tufail @Wafa_Khan @amazingcreator @Disco_Anarkali @virgonakhan @naazii @Bela @p3arl @attiya @Nighaat @7thSky @Kachu maasi @Fanii @Dreem @thefire1 @Seap @Guriya_Rani @innocent_jannat @MIS_MaHa @Madii @Raat ki Rani @junaid_ak47 @Armaghankhan @pakistani_pari @soul_snatcher
@sitara_rani @Sid_diQa @Azeyy @Zaryaab @STAR24 @Ziddi_anGel @DesiGirl @Just_Like_Roze @StunninG_BeauTy @*fajar* @junaid_ak47 @Rukh-E-Aaftaab @dur-e-shawar
@Bird-Of-Paradise @Rahath @Aishah @Princess_Nisa @Bul_Bul @Danee @Princess_E @Huree @lovely_eyes @ShyPrincess @sweet_lily @Princess_E @Piyare Afzal @Pari_Qrakh @Nadaan_Shazie
@shining_galaxy @Unsaid Words @Arz0o @Angel_A @Angel_ @umeedz @jimmyz @Twinkle Queen
 
Top