محبت کم نہیں ہو گی

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
محبت کم نہیں ہو گی

مری آنکھیں سلامت ہیں
مرا دل میرے سینے میں دھڑکتا ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے
... ... ... محبت کم نہیں ہو گی
محبت ایک وعدہ ہے
جو سچائی کی ان دیکھی کسی ساعت میں ہوتا ہے
کسی راحت میں ہوتا ہے
یہ وعدہ بن کر میرے جذبوں میں ڈھلتا ہے
مجھے مسوس ہوتا ہے
محبت کم نہیں ہو گی
محبت ایک موسم ہے
کہ جس میں خواب اگتے ہیں تو خوابوں کی ہری شاخیں
گلابوں کو ہلاتی ہیں
انہیں خوشبو بناتی ہیں
یہ خوشبو جب ہماری کھڑکیوں میں دستک دے کر
گزرتی ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے
محبت کم نہیں ہو گی
(نوشی گیلانی)
 
Top