لاپتہ پاکستانی کا معاملہ

  • Work-from-home

karwanpak

Newbie
Jul 16, 2014
28
2
3
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دبئی میں لاپتہ ہونیوالے پاکستانی شہری کی بازیابی کیلئے اقدامات نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست سرکاری وکیل کی طرف سے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی پر نمٹا دی اور وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔

بدھ کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں قربان حسین راجہ بنام اعزاز احمد چوہدری کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر افضل حسین عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر میاں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قربان حسین راجہ جو ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے ہیں ان کا بیٹا عمر متین 2 مارچ 2014ء سے دبئی میں لاپتہ ہے۔ اس کی بازیابی کے سلسلے میں کئی مرتبہ وزارت خارجہ سے رابطہ کیا گیا لیکن وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گذشتہ پیشی پر عدالت کے جج جسٹس نورالحق این قریشی نے احکامات جاری کئے تھے کہ سیکرٹری خارجہ سرکاری طور پر دبئی حکومت سے رابطہ کریں تاکہ درخواست گزار کے بیٹے کی بازیابی کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔
for more detail visit
Karwan News
 
Top