عبدالستار ايدھی

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا عبد الستار ایدھی کی وفات کے موقع پر بیان


اسلام آباد (۱۱ جولا ئی، ۲۰۱۶ء)__ عبدالستار ایدھی کی وفات سے متعلق جان کر ہمیں گہرا دکھ ہوا۔ انسانیت سے لگاؤ ان کی زندگی کے ہر کام سے جھلکتا تھا۔ وہ ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی جوانی میں انہوں نے اپنے اردگرد مصائب و آلام کو دیکھا اور اس سے حاصل سبق کو دوسروں کی مدد کےلیے استعمال کیا۔


خدمت خلق سے وابستہ چھ عشروں پہ محیط مدت میں انہوں نے پاکستان میں خیراتی کام کو ایک شکل میں ڈھالا۔ اپنی زوجہ بلقیس ایدھی کے ساتھ مل کر ایدھی فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لائے جس نے پاکستان اور دنیا بھر میں لاکھوں ضرورت مندوں کی مدد کی۔ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس ہو، یا پھر مفت اور کم سے کم قیمت میں علاج معالجے کی سہولیات، نرسوں کی تربیت کا کام ہو یا پھر ملک بھر میں آبادکاری اور فلاحی اداروں کا قیام ، عبدالستار ایدھی کی زندگی ضرورت کے وقت نگہداشت اور مدد کے لیے وقف رہی ۔ امریکہ میں بھی ان کے ادارے نے سمندری طوفان کترینہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ایک لاکھ امریکی ڈالر عطیہ کیے۔ ان کی سخاوت، عاجزی اور جذبہ انسانیت ہی ان کی میراث ہے۔


ان کی کمی تمام دنیا میں محسوس کی جائے گی۔ ہم اس عظیم انسان کی رحلت پر پاکستانی عوام اور ایدھی خاندان کے غم میں شریک ہیں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
  • Like
Reactions: duaabatool
Top