صفاتِ باری

  • Work-from-home

selfish_man

Senior Member
Oct 14, 2013
779
213
43
29
karachi
صفاتِ باری
آغاز اس کے نام سے اس کی ہی بات ہے
واحد ہے لا شریک ہے بے عیب ذات ہے...

تسبیح میں چمن کا چمن پات پات ہے
حقدارِ حمد ہے تو فقط اس کی ذات ہے

یارو ہزار باتوں کی یہ ایک بات ہے
مالک وہی ہے رازقِ کل کایٔنات ہے

زیرِ زمین بیج کو دیتا جلا ہے کون؟
فرشِ زمیں کو چادرِ گل بھیجتا ہے کون؟

چلتا ہے کس کا حکم یہاں سے وہاں تلک
ہرذرہ جانتا ہے کہ فرماں روا ہے کون؟

شرکت سے بے نیاز ہے وہ اپنے غیر کی
اس کی طرح کہیں بھی کویٔ دوسرا ہے کون؟

یارو ہزار باتوں کی یہ ایک بات ہے
مالک وہی ہے رازقِ کل کایٔنات ہے
 
Top